Khwab me ghora horse dekhne ki tabeer
فہرست
(۱) خواب میں گھوڑا دیکھنا وسعتِ رزق اور دشمن پر مدد کی دلیل ہے۔
(۲) اگر خود کو گھوڑے پر سوار دیکھے اور اس میں اس کی لیاقت بھی ہو تو مال، عزت اور مرتبہ کی دلیل ہے، کبھی اس کی تعبیر یہ بھی ہوتی ہے کہ کسی بھی آدمی سے ملاقات ہوگی، کبھی اس سے مراد سفر بھی ہوتا ہے، گھوڑا دشمن سے حفاظت، خوبصورت اولاد اور متوسط طرزِ زندگی پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۳) اگر خود کو گھوڑی پر سوار دیکھے تو دلیل ہے کہ مالدار، حسب نسب والی سیدہ خاتون سے شادی کرے گا ۔
(۴) خواب میں اصیل گھوڑا بہ نسبت غیر اصیل گھوڑے کے بہتر ہوتا ہے، گھوڑا مضبوط بنیاد والے مکان پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۵) سیاہ گھوڑا دیکھنے کی تعبیر غم ہے۔
(۶) ٹانگوں میں سفیدی والا گھوڑادین، پر ہیز گاری اور علم پر دلالت کرتا ہے۔
(۷) جبکہ سرخ سیاہ رنگ کا گھوڑا دیکھنا شراب پینا ہے۔
(۸) اگر کوئی شخص کسی دوسرے کی سواری پر سوار ہے تو اپنی منزلِ مقصود حاصل کرے گا بالخصوص اگر کسی مشہور سواری پر سوار ہوا اور اس کی لیاقت بھی رکھتا ہو۔
(۹) گھوڑی کی دلالت بیوی پر ہوتی ہے۔
(۱۰) اگر خواب میں گھوڑی سے اترا اس پر صحیح طور سے سواری نہیں کر سکتا یا اس کی لگام کو کھینچا ڈھیلا چھوڑ دیا تو دلیل ہے اپنی بیوی کو طلاق دے گا۔
(۱۱) اگر دیکھے کہ گھوڑی سے صرف کسی ضرورت کے تحت اترا ہے، اگر زین سمیت اترا ہے تو اس کی عورت حائضہ ہو گی اور یہ اس سے پر ہیز کرے گا۔
(۱۲) اگر گھوڑی سے اس لئے اترا کہ دوسری گھوڑی پر سوار ہو گا تو اشارہ ہے پہلی بیوی پر دوسری شادی کرے گا یا دوسری سواری کی بقدر اس سے دور ہو گا۔
(۱۳) اگر دیکھے کہ گھوڑی سے اتر کر کسی پیادہ کو دے دی ہے یا گھوڑی سے اترتے ہی زمین پر خون کا پیشاب کیا ہے تو اشارہ ہے یہ آدمی اپنی بیوی سے زنا کرائے گا۔
(۱۴) گھوڑی مال کے عقد پر مالدار اور اچھی شہرت والی خوبصورت عورت پر خوشی اور نشاط پر اور دین تقوی پر دلالت کرتی ہے۔
(۱۵) اگر دیکھے کہ بغیر زین اور بغیر لگام کی گھوڑی پر سوار ہوا ہے تو بے عصمت عورت سے شادی کرے گا یا بے فائدہ کام میں مبتلا ہو گا۔
(۱۶) سیاہی ملا سفید رنگ کا گھوڑا بادشاہ پر دال ہے۔
(۱۷) ایسے گھوڑے پر سوار ہونا دین دار خاتون سے شادی کرنا ہے۔
(۱۸) اگر ایسا گھوڑا مطیع ہے تو دلیل ہے کہ بیوی بھی اطاعت گزار ہو گی۔
(۱۹) کالا گھوڑا عزت کی دلیل ہے۔
(۲۰) اگر گھوڑا بمع زین بغیر رکاب کے دیکھے تو عورتوں کے ماتم اور عرس کے لئے جمع ہونے کی دلیل ہے کہ کبھی اس سے مراد اونٹ کے کجاوے بھی ہوتے ہیں۔
(۲۱) اگر کوئی شخص دیکھے کہ گھوڑوں کی ایک بڑی تعداد کا مالک بنا ہے یا انہیں چرا رہا ہے تو وہ کسی قوم کا والی بنے گا۔
(۲۲) گھوڑے کو خواب میں دیکھنا بھائیوں میں مقبول ہونے کی بھی دلیل ہے، خواب میں گھوڑ سوار آدمی بیٹے یا تاجر یا کام میں شریک آدمی پر دال ہے۔
(۲۳) اگر دیکھے کہ اس کا گھوڑا اس کے ہاتھوں یا اس کے گھر میں ہلاک ہو گیا تو گھر میں فوتگی کی دلیل ہے۔
(۲۴) اگر ٹانگوں میں سفیدی والے گھوڑے پر سوار ہوا ہے اور وہ گھوڑ ا خراماں خراماں چل رہا ہے نیز صاحبِ خواب ایسے لباس میں ملبوس ہے جو سواری کے لائق ہے تو اسے عزت، شرافت اور لوگوں میں مقبولیت حاصل ہو گی اور دشمن ایسے آدمی کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔
(۲۵) اگر گھوڑے پر جم کر بیٹھے تو اچھی سیرت کی دلیل ہے۔
(۲۶) اگر صاحبِ خواب تاجر ہے تو اس کے صاحبِ امانت اور مطمئن زندگی گزارنے کی دلیل ہے۔
(۲۷) اگر گھوڑا سیاہ رنگ کا ہو تو مزید قدر وشرافت اور عظیم سلطنت کی نوید ہے، سرخ سیاہ رنگ کا گھوڑا کثرتِ لہو ولعب، بہت زیادہ لڑائی جھگڑے اور قتل وغارت گری کی دلیل ہے۔
(۲۸) اگر گھوڑا سفید سیاہ رنگ کا ہے تو دولت اور شہرت اور تمنا کا حصول ہے۔
(۲۹) اگر گھوڑے پر سوار ہو کر ایڑ لگائی اور گھوڑے کو پسینہ تک آیا تو دلیل ہے کہ ایسا آدمی اپنی خواہشات کی پیروی کرے گا اور گناہوں میں مبتلا ہوگا کیونکہ پسینہ معصیت میں مبتلا ہونے کے سبب ہوتا ہے۔
(۳۰) اگر حاملہ عورت خود کو گھوڑ سوار دیکھے تو اس کے ہاں مذکر بچہ پیدا ہو گا۔
(۳۱) گھوڑے کو دور سے دیکھنا عزت، بشارت اور بھلائی کی نوید ہے۔
(۳۲) خواب میں گھوڑے سے اتر کر اسے کھلا چھوڑ دیا اور کسی کام میں مشغول ہو گیا تو رسوائی کے بعد عزت کی دلیل ہے۔
(۳۳) گھوڑی کی تعبیر شریف عورت ہے۔
(۳۴) سرکش گھوڑے کی تعبیر مجنوں مرد ہے۔
(۳۵) سست گھوڑے کی تعبیر کاموں میں سستی کرنے والے شخص کی ہے۔
(۳۵) سفید پیشانی اور سفید دم والے گھوڑے کی تعبیر بہت بڑی سلطنت ہے۔
(۳۶) احمق اور سست رو گھوڑا بادشاہ کی لڑائی اور دشمن کی کامیابی کی علامت ہے۔
(۳۷) دم پر زیادہ بالوں والا ہونا کثرتِ اولاد اور کثرتِ خدمت گار ہے۔
(۳۸) اگر اپنے گھوڑے کی دم کٹی ہوئی دیکھے تو صاحبِ خواب کی موت اور موت کے بعد ذکر نہ ہونے کی دلیل ہے۔
(۳۹) اگر دیکھے کہ دم جڑ سے کئی ہوئی ہے تو اس کی اولا د اور اس کے خدمت گار اس کے سامنے فوت ہوں گے۔
(۴۰) بادشاہ اگر اپنے گھوڑے کو اپنے ساتھ جھگڑتا دیکھے تو اس کا نیک غلام یا اس کا اچھا سالار اس کے خلاف بغاوت کرے گا۔
(۴۱) اگر تاجر ایسا خواب دیکھے تو اس کا شریک اس کی مخالفت کرے گا۔
(۴۲) گھوڑے کا چھلانگ لگانا کسی کام میں دلچسپی کی دلیل ہے۔
(۴۳) گھوڑے کا کودنا اپنے مقصد کو جلد پانے کا اشارہ ہے۔
(۴۴) اگر دیکھے کہ گھوڑے کو لگام سے پکڑ کر کھینچ رہا ہے تو کسی شریف آدمی کو خادم رکھے گا۔
(۴۵) چھت وغیرہ یا کسی اور جگہ خود کو گھوڑے پر بیٹھا دیکھے تب بھی کچھ حرج نہیں، بعض حضرات کہتے ہیں کہ گھوڑا شہرت اور مشہور بادشاہ پر بھی دال ہے۔
(۴۶) اگر پر والے گھوڑے پر سوار ہوا تو اگر حضور کے اہلِ بیت میں سے ہے تو صاحبِ خواب آزمائش میں مبتلا ہوگا اور اگر صاحبِ خواب حضور کے اہلِ بیت میں سے نہیں ہے تو اسے عظیم سلطنت حاصل ہوگی۔
(۴۷) اگر اس کا احتمال نہ ہو تو وہ کسی لڑکے یا عورت کے عشق میں مبتلا ہو گا اور وہ اس کی اطاعت کرے گا۔
(۴۸) اگر سیاه سفید رنگ کے گھوڑے پر سوار ہوا اور شادی شدہ نہ ہو تو اس کی شادی ہوگی۔
(۴۹) اگر بادشاہ کے ساتھ خود کو گھوڑے کا گوشت کھاتے دیکھے تو دشمن پر فتح پائے گا۔
(۵۰) اگر تاجر ایسا دیکھے تو اسے منفعت حاصل ہوگی، بعض حضرات کہتے ہیں کہ فوجی یا شریف آدمی اگر خود کو گھوڑے پر سوار دیکھے تو مال ومنصب حاصل کرنے کی دلیل ہے۔
(۵۱) کبھی کالے گھوڑے پر سوار ہونا سفر اور سفر میں مال خرچ کرنے کی علامت ہے۔
(۵۲) گھوڑے کو قتل کرنا مال، قوت اور عزت کا حصول ہے۔
(۵۳) خواب میں گھوڑوں کا اڑنا بادشاہوں میں لڑائی اور فتنہ کا اشارہ ہے۔
(۵۴) خواب میں دریائی گھوڑا بیداری میں ہوائی پرندہ اور ہوائی جہاز ہے۔
(۵۵) خواب میں لوہے کی ٹانگوں والے گھوڑے پر سوار ہونا موت کا اشارہ ہے، گھوڑے سے کبھی مراد معز ز بادشاہ، کبھی لونڈی اور کبھی شریف اور آزاد عورت بھی ہوتی ہے۔
(۵۶) اگر دیکھے کہ خواب میں کسی نے اسے گھوڑا دیا ہے تو نماز سے سستی کر کے طلبِ دنیا میں مشغول ہونے کی دلیل ہے البتہ تو بہ کی امید ہے۔
(۵۷) جو شخص خود کو ننگی پیٹھ والے گھوڑے پر بغیر زین ولگام کے بیٹھا دیکھے وہ کسی بڑے گناہ میں مبتلا ہے۔
(۵۸) ایک گھوڑے سے اتر کر دوسرے گھوڑے پر بیٹھنا ان دونوں گھوڑوں کے درمیان فاصلے کی بقدر ایک حالت سے دوسری حالت میں تبدیل ہونے اور غیر کے اس کے منصب پر فائز ہونے کی دلیل ہے۔
(۵۹) اگر گھوڑ سوار کو گھوڑا اچھا لگے تو ایسا آدمی جہاد فی سبیل اللہ کرے گا۔
(۶۰) اگر دیکھے کہ گھوڑے پر سوار ہے اور نیزہ لوگوں پر اٹھایا ہوا ہے تو ایسا آدمی بھکاری ہے جو لوگوں سے بہت زیادہ چمٹ کر سوال کرتا ہے۔
(۶۱) اگر خود کو گھوڑے کے اوپر اسلحہ اٹھائے دیکھے تو جن لوگوں پر اسلحہ اٹھایا ہوا وہ اس کے دشمن ہیں جو اپنے مکر سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
(۲۲) اگر کوئی شخص گھوڑا ذبح کرے یا اسے سیلاب بہا کر لے جائے تو یہ مریض کی موت کی طرف اشارہ ہے۔
(۶۳) جو شخص اپنے گھوڑے کو کمزور بینائی والا دیکھے تو اس کی معیشت ملاوٹ کا شکار ہے۔
(۲۴) جو شخص خود کو مردہ گھوڑے پر سوار دیکھے تو اسے حزن وتکلیف پہنچے گی لیکن جلد چھٹکارا حاصل ہو جائے گا۔
(۶۵) گھوڑے سے باتیں کرنا عجیب کام میں مشغول ہوتا ہے۔
(۶۶) اگر کوئی شخص گھوڑے فروخت کر کے نقدی حاصل کرے تو اس کے کلام سے لوگوں کو فائدہ حاصل ہو گا کیونکہ خواب میں نقدی کلام کی دلیل ہے۔
(۶۷) اپنے گھوڑے کو فروخت کرنا اپنے کام سے با اختیار طور پر الگ ہونا ہے۔
(۶۸) اگر کوئی شخص گھوڑا ذبح کرے اور اس کا گوشت کھانے کا ارادہ نہ ہو تو اس کی معیشت پر بادشاہ اثر انداز ہو گا۔
(۶۹) اگر کوئی شخص نا معلوم گھوڑا دیکھے جس کے مالک کا علم نہ ہو تو اس جگہ کوئی شریف ذی قدر آدمی آئے گا۔
(۷۰) اگر دیکھے کہ نا معلوم گھوڑا اس جگہ سے نکلا ہے تو کوئی بڑا آدمی موت کے ذریعے یا سفر کے ذریعے علاقہ چھوڑے گا۔
(۷۱) اگر کوئی شخص گھوڑ سوار دیکھے کہ وہ گھروں اور محلات میں پھر رہے ہیں تو اس جگہ بارش یا سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔
(۷۲) اگر کوئی شخص کسی معلوم آدمی کے پیچھے گھوڑے پر سوار ہو تو اس آدمی کے ذریعے اپنے دینی یا دنیوی مقصد کو حاصل کرے گا یا پھر اس آدمی کا تابع، شریک اور نائب ہو گا۔
(۷۳) اگر وہ آدمی جس کے پیچھے بیٹھا ہے مجہول ہو تو ہر صورت میں دشمن ہے۔
(۷۴) اگر کوئی دیکھے کہ سواریوں نے اسے روندا ہے یا اس پر چلی ہیں تو اس کا نیک لقب ختم ہو گا اور لوگ اس کے بارے میں بری باتیں کریں گے۔
(۷۵) اگر کوئی شخص گھوڑی پر سوار ہوا یا اسے خریدا اگر صاحبِ خواب غیر شادی شدہ ہے تو اس کی شادی شریف عورت سے ہوگی۔
(۷۶) اگر آدمی شادی شدہ ہے یا ایسا ہے کہ جس کی شادی ہو ہی نہیں سکتی تو کسی ایسی جگہ جائے گا جہاں اسے معاشی فائدہ ہوگا۔
(۷۷) اگر کوئی دیکھے کہ اس کی گھوڑی مرگئی ہے یا چوری ہو گئی یا ضائع ہو گئی تو دلیل ہے یہی معاملہ اس کی بیوی کے ساتھ ہوگا یا پھر اس کی معاشی بد حالی کی دلیل ہے۔
(۷۸) اگر کوئی شخص اپنی گھوڑی کو بچے دیتا دیکھے تو اس کی معیشت مستحکم ہوگی اور کثرتِ مال حاصل ہوگا۔
(۷۹) اگر کوئی شخص خواب میں گھوڑی کا دودھ پیے تو بادشاہ اپنا قرب عطا کرے گا اور اس سے بھلائی حاصل ہوگی۔
(۸۰) اور اگر کوئی شخص اپنے گھوڑے کے کثیر بال دیکھے تو کثرتِ مال واولاد کی دلیل ہے۔
(۸۱) اگر بادشاہ ہو تو کثرتِ لشکر کی دلیل ہے۔
(۸۲) خصی گھوڑا خادم کی دلیل ہے۔
(۸۳) بغیر مقصود کے سواری زانی عورت ہے اس لئے کہ وہ بھی جہاں چاہتی ہے آوارہ پھرتی ہے۔
(۸۴) کبھی گھوڑے کا کمزور ہونا مرتبہ کی کمزوری کی دلیل ہے۔
خواب میں گھوڑے کی لید دیکھنے کی تعبیر
Khwab me ghoray ki leed poti dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں اس سے مراد کسی شریف آدمی سے مال حاصل کرنا ہے۔
(۲) اگر کسی نے دیکھا گویا کہ وہ جھاڑو دے کر صاف کر رہا ہے تو دلیل ہے وہ کسی عزت دار آدمی سے مال حاصل کرے گا۔
(۳) بکریوں کی مینگنیاں بھی شریف آدمی سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔
(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ لیدوں پر بیٹھ گیا ہے تو یہ اشارہ ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے مال پائے گا۔
خواب میں لگام دیکھنے کی تعبیر
خواب میں ہاتھ میں لگام دیکھنا مال ونعمت کے ساتھ اطاعت وفرمانبرداری کی علامت ہے۔
خواب میں تیز رفتار گھوڑا دیکھنا
(۱) خواب میں تیز رفتار گھوڑا ایسا آدمی ہے جو قلیل نفع کے عوض اپنی جان ومال کو بادشاہ کی خدمت کے لئے وقف کر دے گا۔