Khwab me kawwa crow dekhne ki tabeer
فہرست
(۱) کوے کا خواب میں نظر آنا بلند موٹے اور بردبار آدمی پر دلالت کرتا ہے۔
خواب میں سیاہ سفید داغوں والا کوا دیکھنا
(۱) خواب میں سیاہ سفید کوا خود پسند، بخیل اور وعدہ خلاف شخص پر دلالت کرتا ہے، جو کوا شکار کرے وہ ظلم وتنگی سے حرام مال حاصل کرے گا، کوے کو کسی سبزہ یا درخت پر دیکھنا کوئی اچھا نہیں ہے، اپنے گھر کے دروازے پر کوا بیٹھا دیکھنا اشارہ ہے کہ کوئی فاسق شخص اس کی بیوی کے معاملے میں اس سے خیانت کر رہا ہے۔
(۲) اگر کوئی خواب میں کوے کو خود سے باتیں کرتا دیکھے تو اسے فاسق بیٹا حاصل ہو گا اور امام ابنِ سیرین رحمہ اللہ نے اس خواب کی تعبیر میں کہا ہے کہ صاحبِ خواب کو شدید غم لاحق ہو گا، پھر اس غم سے اس کو نجات بھی حاصل ہو جائے گی۔
(۳) خواب میں کوا اہلِ محبت میں تفریق اور دوری پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۴) اگر کوئی خواب میں خود کو کوے کا گوشت کھاتے دیکھے تو یہ چور کی طرف سے مال لینے پر دال ہے۔
(۵) اگر کوئی خواب میں بادشاہ کے دروازے پر کوے کو دیکھے تو وہ ایسا جرم کرے گا جس پر اس کو ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا یا وہ اپنے بھائی کو قتل کر کے شرمندگی اٹھائے گا۔
(۶) اگر کوئی خواب میں کوے کو زمین کریدتا دیکھے تو اس میں قوی دلالت ہے بھائی کے قتل کرنے پر۔
(۷) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کوے نے اسے خراش لگائی ہے تو سخت سردی میں ہلاک ہو گا اور بوڑھی عورتیں اس کے مرنے پر نوحہ بھی کریں گی اور اسے دکھ اور تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
(۸) کوے کو خواب میں دیکھنا خوشی حاصل ہونے کی دلیل ہے۔
(۹) سیاہ وسفید کوے کا خواب میں آنا لمبی زندگی اور سامان کے باقی رہنے پر بھی دال ہوتا ہے، ایسے ہی کوا بوڑھی عورتوں پر دلالت کرتا ہے اس لئے کوے کی عمر لمبی ہوتی ہے، اسی کے ساتھ یہ کوا ٹھنڈی ہوا اور اضطراب پر دلالت کے ساتھ موسم سرما کا پیغام بھی دیتا ہے۔
(۱۰) اگر کوئی خواب میں کوے کو کعبہ کے دروازے پر گرا دیکھے تو اشارہ ہے کہ صاحبِ خواب فاسق آدمی ہے مگر شریف عورت کے ساتھ شادی کرے گا۔
(۱۱) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ سیاہ وسفید کوا اس کے پاس پیدا ہوا تو یہ صاحبِ خواب کو حاصل ہونے والی آنکھوں کی ٹھنڈک کی طرف اشارہ ہے، خواب میں سیاہ وسفید کوے کا مالک ہونا فاسق بیٹے ملنے پر دال ہوتا ہے۔
(۱۲) اگر کسی نے کوے کو خواب میں خود سے باتیں کرتا ہوا دیکھا تو اشارہ ہے اسے خبیث لڑکا دیا جائے گا۔
(۱۳) اگر کوئی خواب میں اپنے گھر میں زیادہ کوے دیکھے تو اس میں آخری عمر تک مال اور عزت حاصل ہونے پر دلالت ہے، خواب میں گھر میں کووں کی زیادتی، زیادہ کلام اور باتیں کرنے والی زبان کے مالک انسانوں پر بھی دلالت ہوتی ہے، خواب میں کوا زیادہ لڑائی کرنے والے غدار اور مفاد پرست آدمی پر بھی دلالت کرتا ہے، خواب میں کوا معاش میں لالچ سے کام لینے والے آدمی پر بھی دلالت کرتا ہے، ایسے ہی گور کن اور نفس کے قتل کو حلال سمجھنے والے آدمی پر بھی دلالت کرتا ہے، ایسے ہی زمین میں خیمے لگانے اور مردوں کے دفن پر بھی دال ہوتی ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (فبعث اللہ غرابا یبحث فی الارض لیریہ کیف یواری سوأۃ اخیہ) ”اللہ پاک نے کوے کو بھیجا کہ زمین کو کریدے تاکہ وہ دکھا سکے کہ وہ اپنے مقتول بھائی کو کیسے چھپا سکے“، خواب میں کوا وطن سے دوری اور باتوں سے بدفالی لینے کی بھی علامت ہے، اسی طرح پریشانیوں، کینہ اور لمبے سفر پر بھی دلالت کرتا ہے، ایسے ہی اہل وعیال، رشتہ دار اور بادشاہ کی طرف سے حاصل ہونے والی دعا اور بری تدبیر کی بھی دلیل ہے۔
(۱۴) خواب میں جنگلی کوا زنا سے پیدا ہونے والی لڑکے پر اور خیر وشر پر برانگیختہ کیے ہوئے آدمی پر دلالت کرتا ہے کیونکہ بعض اس کے کھانے اور بعض نہ کھانے کے قائل ہیں، اگر کوئی خواب میں کسی کھیتی پر کوے کو دیکھے تو اس کھیتی کو بلا یا بڑی مصیبت پہنچے گی۔
(۱۵) اگر کوئی خواب میں اپنے گھر میں کوا دیکھے تو یہ بادشاہ کے آدمیوں کے اس کے گھر پر ہجوم کرنے کی طرف اشارہ ہے، کو افاسق اور جھوٹ بولنے والے آدمی پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۱۶) اگر کوئی خواب میں خود کو کوے کا علاج کرتا دیکھے تو وہ اسی طرح انسان کا علاج کرے گا۔
(۱۷) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ کوے کے پاس پہنچا کوے کو اپنے ہاتھ سے پکڑا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے معاملے میں مغرور ہے اور جس چیز کو طلب کر رہا ہے اس میں وہ باطل پر ہے۔
(۱۸) اگر کسی گھر یا محلہ میں کوے کو دیکھے تو دلیل ہے اس جگہ میں کوئی فاسق انسان رہتا ہے۔
(۱۹) اگر کوئی خواب میں ایسے کوے کو دیکھے جو اس کے لئے شکار کیا گیا ہے تو اسے باطل اور جھوٹ سے مالِ غنیمت حاصل ہو گا۔
(۲۰) اگر کوئی خواب میں سیاہ وسفید کوے کو دیکھے تو صاحبِ خواب بیداری میں ایسی چیز کو دیکھے گا جو اسے تعجب میں ڈالے گی تاہم اس میں خیر نہ ہو گی۔ (۲۱) اگر کوئی خواب میں کسی جگہ میں کوے کو دیکھے تو اس جگہ میں کوئی مسافر آدمی انتقال کرے گا ۔
(۲۲) اگر کوئی خواب میں کوے کو زمین کریدتا دیکھے تو وہ ایسا کام کرے گا جس پر اس کو ندامت کا سامنا ہو گا، بعض کے نزدیک جس کام میں اسے التباس لاحق ہے اس سے نکلنے کا راستہ معلوم ہو گا جیسا کہ ابنِ آدم کو اپنے مقتول بھائی کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔
خواب میں پہاڑی کوا دیکھنا
Khwab me pahari crow dekhna
غداف ایک چھوٹا پرندہ ہے جس کا رنگ راکھ کے رنگ کی طرح ہے جس کی چونچ اور پاؤں سرخ رنگ کے ہوتے ہیں اور اس کے کھانے اس کی حلت وحرمت میں علماء کا اختلاف ہے، خواب میں غداف پرندہ لڑکے یا غلام پر دلالت کرتا ہے۔ (۱) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو غداف پرندہ مل گیا ہے یا اس کا مالک ہوا ہے تو اسے ولایت اور بادشاہت، حق دار ہونے کی بنا پر حاصل ہو گی تاہم اگر وہ اس کا اہل نہیں تو اہل ہو جائے گا۔
(۲) اگر خواب میں کسی نے غداف پرندے کو اپنے اوپر گرتا دیکھا تو اس میں چوروں کے اس سے خوف کھانے کی طرف اشارہ ہے۔
خواب میں سرخ چونچ والا کوا دیکھنے کی تعبیر
خواب میں سرخ چونچ والا کوا دیکھنا ایسے آدمی پر دلالت کرتا ہے جو کہ با اختیار عیش وعشرت کا دلدادہ اور سیانا ہو، کوّ ا ایسی قوم پر دلالت کرتا ہے جو کہ اجتماع کو پسند کرتے ہیں، ایسے ہی فقراء کی جماعت پر اور بغیر کسی وجہ اور سبب کے پریشانی ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔