خواب میں محراب دیکھنا

(1) خواب میں محراب کی تعبیر رئیس یا امام ہے۔

(2) جو دیکھے کہ وہ محراب میں نماز پڑھتا ہے تو یہ خواب اس کے لئے بشارت ہے، اگر یہ خواب عورت لکھے تو تعبیر ہے اس کے ہاں بیٹا ہو گا۔

(3) فقراء کے محراب خواب میں دیکھنا تہجد، اخلاص اور لوگوں سے یکسوئی اور علیحدگی اختیار کرنے کی دلیل ہے۔

(4) اور ٹیڑھے محراب کجروی اور قول وعمل میں لغزش وخطا کھانے پر دلالت کرتا ہے، محراب رزقِ حلال اور نیک صالح زوجہ کی بھی دلیل ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا زَكَرِيَّا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِندَهَا رِزْقًا) (آل عمران، 3:37) یعنی جب بھی زکریا علیہ السلام محراب میں ان کے پاس آتے تو ان کے پاس رزق پاتے۔

(5) اگر مسجد کا محراب قبلہ سے ہٹا ہوا ہو یا وہ بدبودار ہو یا اس کے اندر سڑی ہوئی لاش پڑی ہو تو یہ صاحبِ خواب کے کفر یا بدعت یا نفاق کی دلیل ہے۔