خواب میں ازواج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me Hazrat Muhammad SAW ki Azwaj ko Dekhne ki Tabeer

(۱) ان کی رؤیت خیر و برکت اور اولاد پر دلالت کرتی ہے اور کبھی ان کی رؤیت تکلیف، ایک دوسرے سے اجنبیت، راز چھپانے کے سبب قسم کھانے، کسی پر تہمت لگانے کی علامت ہوتی ہے ۔

(۲) اگر کسی عورت نے خواب میں حضرت عائشہ کی زیارت کی تو وہ بڑوں کے سامنے بلند مرتبہ اور اچھی شہرت پائے گی۔

(۳) اگر حضرت حفصہ کو دیکھے تو مکر کا شکار ہوگی ۔

(۴) اگر حضرت خدیجۃ الکبری کی زیارت کرے تو سعادت اور اولاد صالحہ کی دولت سے مالا مال ہوگی ۔ حضرت فاطمہ بنت رسول ﷺ کو دیکھنا ازواج، آباء اور امہات کو کم کرنے کی دلیل ہے۔

(۵) حضرات حسنین گود یکھنا فتنہ میں مبتلا ہونے، شہادت کی سعادت نصیب ہونے اور کثرت اولاد و ازواج، اسفار اور اجنبیت پر دلالت کرتا ہے ۔

کوئی غیر شادی شدہ شخص ( مرد یا عورت ) خواب میں امہات المؤمنین میں سے کسی کا دیدار کرے تو اس کی شادی ہوگی۔

خواب میں ام المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہا  کو دیکھنے کی تعبیر

خواب میں حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ کی زیارت کسی ناپسندیدہ معاملے  پر دلالت کرتی ہے، کسی غیر شادی شدہ مرد کا حضرت حفصہ کے علاوہ دوسری ازواجِ مطہرات میں سے کسی ایک کی زیارت کرنا نیک وصالح عورت سے نکاح کرنے کی دلیل ہے، اسی طرح کسی عورت کا ان میں سے کسی کی زیارت کرنا نیک شوہر کی دلیل ہے۔

خواب میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو دیکھنا

(۱) خواب میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو خواب میں دیکھنا خیر وبرکت کی دلیل ہے۔

(۲) اگر آپ رضی اللہ عنہا کو کوئی عورت دیکھے تو اچھی شہرت، بلند درجہ اور خاندان والوں میں بڑے مقام پائے گی۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top