خواب میں سیسہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me seesah lead dekhne ki tabeer

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں سیسہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سیسہ ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر دنیا کا سامان حاصل کرے گا، جو برتنوں کے نیچے ہو تا ہے، جیسے پیالہ اور تھال وغیرہ اور دلیل ہے کہ اس ملک کا جانتا ہے کہ اس قدر نوکر چاکر پائے گا۔ حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ سیسہ کو کسی کو دیتا ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کی بدی کریں گے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں سیسہ دیکھنا تین وجہ پر ہے: اول نفع، دوم خدمتگار، سوم گھر کا اسباب۔

خواب میں سیسہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سیسہ ہے دلیل ہے کہ دنیا کا خسیس مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیسہ پگھلاتا ہے۔ دلیل ہے کہ بدی کے ساتھ لوگوں کی زبان پر پڑے گا۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) خواب میں سیسہ دیکھنے کی تعبیر کسی حقیر چیز کا حاصل کرنا ہے جو بطورِ عبرت یا شہرت ہو۔

(2) اور بعض دفعہ اس سے مراد یہ ہوتا ہے کہ دیکھنے والا سخت مزاج، جری ہے یا بے حیا ہے کہنے میں اور کوئی کام کرتے ہوئے توقف نہیں کرتا۔

خواب میں سیسہ دیکھنے کی مزید تعبیرات

(1) خواب میں یہ عوام الناس اور نچلے طبقے پر دلالت کرتا ہے۔

(2) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے سیسہ لیا ہے تو دلیل وہ مال ہے جو وہ مجوسیوں سے لے گا۔

(3) اور اگر کسی نے پگھلا  ہوا سیسہ لیا تو اس کو چاہیے کہ اس کے قبضہ میں جو مال ہے اس کی حفاظت کرے کہ وہ ہاتھ سے نہ نکل جائے۔

(4) اور اگر جما ہوا ہو تو کوئی حرج نہیں۔

(5) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ سیسہ پگھلا رہا ہے تو اس سے کسی عام معاملہ میں جھگڑا کیا جائے گا  اور وہ لوگوں کی زبانوں کا نشانہ بنے گا۔

( 7 ) اور سیسہ اس سے بننے والی چیزیں گھڑے، برتن، شکار کے سامان پر بھی دلالت کرتا ہے۔

خواب میں سیسہ گَر کو دیکھنے کی تعبیر

خواب میں سیسہ گر کو دیکھنے کی تعبیر کمزور اور فسادی آدمی ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔