خواب میں پل صراط دیکھنے کی تعبیر

khwab me pul siraat dekhna

(۱) جس شخص نے دیکھا کہ وہ خواب میں پل صراط پر چل رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بحری سفر کرے گا۔

(۲) اگر وہ پل زائل ہو گیا یا ٹوٹ گیا تو خسارہ اور ہلاکت کی دلیل ہے اور بعض مرتبہ اس پر چلنے والے آدمی کے حق میں اس کی تعبیر علم، توحید اور اتباعِ سنت ہوتی ہے، یہ پل در حقیقت ایک راستہ ہے۔

(۳) جس شخص نے دیکھا کہ وہ پل پر ڈگمگا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ حق راستے سے بھٹک جائے گا۔

(۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ پل صراط پر ہے تو دلیل ہے کہ وہ دین پر استقامت اختیار کئے ہوئے ہے۔

(۵) جس شخص نے دیکھا کہ وہ پل صراط پر چل رہا ہے اور قدم ڈگمگائے نہیں تو دلیل ہے کہ وہ عظیم کام سر انجام دے گا اور سلامتی کے ساتھ رہے گا اور خوف سے مامون رہے گا۔

(۶) جس شخص نے دیکھا کہ پل صراط پر آیا اور اس کے قدم ڈگمگا گئے تو دلیل ہے کہ وہ معصیت میں گھر جائے گا اور حق سے پھر جائے گا۔

(۶) جس شخص نے پل صراط کو عبور کیا اور وہ حجاز میں تھا تو صحیح سالم لوٹ آئے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top