خواب میں پھوڑا دیکھنے کی تعبیر

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں پھوڑا دیکھنا

دنبل۔ ایک قسم کا پھوڑا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے دنبل ہے۔ دلیل ہے کہ دنبل کے اندازے پر اس کا مال زیادہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کا دنبل پھٹا ہے اور خون نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا مال تلف ہوگا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ دنبل سے خون اور پیپ نکلتی ہے اور وہ اس کو چوستا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دنبل پر دوا لگائی ہے اور کپڑے کو خون سے دھویا ہے۔ تو دلیل ہے کہ حرام سے توبہ کرے گا۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

Khwab me phora tumour dekhne ki tabeer

خواب میں بدن میں پھوڑا نکلنا بقدر پھوڑا مال ملنے کی دلیل ہے اس لئے کہ پھوڑے کی تعبیر مال ملنے سے کی جاتی ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔