خواب میں ریت یا ریتی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me rait ya raiti sand dekhne ki tabeer

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں ریتی دیکھنا

سوہان۔ ریتی۔ اس کا بیان حرف میم میں کیا جائے گا۔

خواب میں ریتی دیکھنا

مبرد۔ سوہان۔ ریتی۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سوہان ہے اور اس کا زنگار اتار رہا ہے دلیل ہے کہ مشکل کام اس پر کشادہ ہو گا خاص کر اگر لوہا اس ملک کی خاص ملک ہے اور اگر دیکھے کہ پاکیزہ اور روشن لوہے کو کسی چیز کو رگڑتا ہے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے ذلت اور نقصان دیکھے گا اور بعض نے بیان کیا ہے کہ سوہان نرم بات ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا سوہان ٹوٹا یا ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ کوئی کام کرے گا اور کوئی کام درست نہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ گھر کے اعلیٰ سے برتن کے سوہان سے تانبے کے برتن سے کوئی چیز رگڑتا ہے دلیل ہے کہ اس سے خادم کے ملنے گی یا اس کی وجہ سے خادم کام سے خلاصی پائے گا۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) یہ خواب میں مال ہے جب کہ زیادہ نہ ہو۔

(2) اور زیادہ ریت دین ودنیا میں منہمک ہونا ہے۔

(3) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا ہاتھ ریت میں ہے تو اس پر دنیا کا کوئی معاملہ مشتبہ ہو جائے گا۔

(4) اور اگر ریت بڑھ جائے اور زیادہ ہو جائے تو اس کی تاویل عذاب سے کی جائے گی۔

(5) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ مٹی جمع کر رہا ہے یا اُٹھا رہا ہے تو علم وعلامت ہے کہ وہ مال جمع کرے گا  اور خیر پائے گا۔

(6) اور اگر ریت پر چلا تو وہ کسی دین ودنیاوی معاملہ کو سلجھائے گا جس میں وہ منہمک ہو گا ریت کے برابر کثرت اور قلت کے اعتبار سے۔

(7) اور اس پر دوڑنا بندشوں، گرہوں اور بٹائی پر دلالت کرتا ہے۔

(8) اور ریت زندگی، موت، مالداری اور ناداری پر بھی دلالت کرتی ہے۔

(9) اور اس پر چلنا کبھی غم، پریشانی، جھگڑا اور ظلم پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(1) اور ریت پریشانی، تھکاوٹ اور مشقت پر دلالت کرتی ہے۔

(11) اور اس میں چلنے والی عورت کے لیے کوئی خیر نہیں کیونکہ یہ اس کے بیوہ ہونے کی علامت ہے۔

(12) ایسے ہی تعبیر ہے اگر مرد بھی اس پر مشقت سے چلے۔

(13) سرخ ریت بیکاروں کے لیے بڑا منصب ہے۔

(14) سفید ریت نجومیوں اور کاہنوں کے لیے رزق ہے۔

(15) زرد ریت بیمار کے پلٹنے اور اچھے انجام کی نشانی ہے اور کبھی اس سے مراد بیمار ہونا اور اس کی وجہ سے اسیری ہونا بھی ہوتا ہے۔

(16) اور درختوں وپودوں کی جڑوں میں جمع ہونے والی ریت جس کو جرثومہ بھی کہتے ہیں اس کا دیکھنا پھسلنے اور جائیداد سے رزق ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں ریت فروش کو دیکھنے کی تعبیر

(1) اس کا خواب میں دیکھنا حیلہ کرنے اور چوری کرنے پر دلالت کرتا ہے ایسے ہی غلام، باندیاں حاصل کرنے اور سفر ودیگر ذرائع سے فوائد ومنافع حاصل کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔