خواب میں پھندا دیکھنے کی تعبیر
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں پھندا دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے پاؤں میں پھندا دیکھے تو خوف اور دہشت کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں دو پھندے ہیں اور وہ مسجد میں ہیں تو دلیل ہے کہ وہ شخص دین میں نماز یا جہاد یا جس کام کو اصلاحِ دین میں کرتا ہے، ثابت قدم رہے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر خواب میں کسی شخص کے پاؤں میں پھندا لگا ہوا ہے اور اس کا سفر کا ارادہ ہے تو دلیل ہے کہ اس سفر میں مقیم ہوگا، جس قدر سفر میں دیر تک رہے گا بند کو قوی تر دیکھے گا۔ اور اگر تابنے کا بند ہے تو بہتر ہے اور اگر بند لوہے کا ہے تو بھی گزشتہ تاویل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بند رسی کا ہے تو اس کی تاویل اقامتِ دین کے لئے ہوگی اور اگر بند لکڑی جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اقامت فساد دین کے لئے ہوگی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بہار دیکھے کہ اس کے پاؤں میں بند ہے تو دلیل ہے کہ اس زحمت سے خلاصی پائے گا اور اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے پاؤں میں بند ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بادشاہی پائیدار رہے گی۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ پائے بند کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے: اول دین میں ثابت قدمی، دوم نکاح کرنا، سوم سفر سے واپس آنا۔ حاصل یہ ہے کہ جو شخص ایسا خواب دیکھے، اگر نیکی میں ہے تو نیک اور اگر بدی میں ہے تو بدی میں پائیدار رہے گا۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
Khwab me phanda dekhne ki tabeer
(1) خواب دیکھا کہ اس کو پھندا ڈالا گیا تو دلیل ہے کہ کسی امانت کے ذمہ اٹھانے کی بنا پر مقہور ہو گا اور اگر کسی اور سب سے ایسا ہوتو دلیل ہے کہ اس کو ظلم کی بنا پر سزا ملے گی اور اس کا شدت اختیار کرنا اس امانت یا ولایت سے فائدے حاصل کرنے کی اجرت کا اس سے مطالبہ کیا جائے گا اور اگر اس پھندے سے مر گیا تو یہ اس کے مغلوب ہونے اور محتاج ہونے کی علامت ہے اور پھندے سے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا اس کے فقیر ہونے اور اس کے بدلے اللہ تعالیٰ کے طرف سے بدلہ وعوض ملنے اور مستغنی ہونے اور اپنے اوپر ظلم کرنے والے پر غلبہ پانے کی علامت ہے۔
(2) خواب میں اپنے آپ کو پھندے میں معلق کر ناغم وحزن میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(3) کبھی یہ خواب اس بات کی دلیل ہے کہ جس مکان میں پھندا ڈالا ہے اس میں اقامت اختیار نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنے گھر میں اقامت پذیر ہوگا ۔
(4) خواب میں دار الخناق یعنی دمے کی بیماری میں مبتلا ہونا گھر یا دکان کی وجہ سے راحت کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔
(5) کبھی اس کی دلالت مطالبہ قرض اور معاملہ کے تنگ ہونے پر بھی ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
