خواب میں پسینہ دیکھنا

Khwab me paseena sweat dekhna

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں پسینہ آنا

عرق کردن۔ پسینہ آنا۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر پسینہ جاری ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر نقصان ہو گا جس قدر خاص کر اگر پسینہ کو زمین پر ٹپکتا ہوا دیکھے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا کپڑا پسینے سے تر ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اپنے عیال پر خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا پسینہ پیتا ہے دلیل ہے کہ اپنا مال کھائے گا۔ اور اگر پسینے کو سفید اور خوشبودار دیکھے دلیل ہے کہ اس کا مال حلال ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کا مال حرام ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پسینہ آنا مراد پوری ہونے پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بیمار کو پسینہ آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی اور اگر بیمار دیکھے تو شفاء پائے گا۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) مریض کے لئے خواب میں پسینہ مرض سے چھٹکارا ہے اگر صحت کی امید ہو وگرنہ موت کی علامت ہے۔

(2) اگر صاحبِ خواب تندرست ہو تو محنت اور مشقت والے کام کی یا پھر دنیاوی نقصان کی دلیل ہے۔

(3) اگر کوئی دیکھے کہ اس کا پسینہ بہا ہے تو اس کی ضرورت مکمل ہو گی۔

(4) بغل کے پسینہ کی بو رعیت کے لئے وبا اور والی کے لئے بری تعریفوں کے بعد حصولِ مال ہے، اسی طرح تاجر اور کاریگر کے لئے پسینہ مال بھی ہوتا ہے۔

(5) اگر کوئی دیکھے کہ پسینہ اس کے جسم سے گرا ہے تو پسینہ کی بقدر اس کا مال ضائع ہو گا، کبھی پسینہ دیکھنے والے کے لئے مصیبت بھی ہوتا ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔