خواب میں ستار دیکھنا

Khwab me sitar dekhna

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں ستار بجانا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں برط دیکھنا دنیا کا کالا باطل اور سخت دروغ اور محال ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اپنے آپ کو برط بجاتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ بے ہودہ اور جھوٹی بات کہے گا اور کسی کی جھوٹی مدح اور تعریف کرے گا اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کے سامنے برط بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور بے ہودہ بات سنے گا اور اگر دیکھے کہ برط کے ساتھ چنگ اور پانسری اور بانسری بجاتا ہے تو اس موضع پر یہ سب غم اور مصیبت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا برط ٹوٹ گیا یا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور بے ہودگی سے توبہ کرے گا اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیمار ہے اور برط بجاتا ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ برط بجاتا ہے کہ استادوں کی طرح بجاتا ہے، حالانکہ وہ برط بجانا نہیں جانتا ہے تو دلیل ہے کہ اگر خواب دیکھنے والا عالم ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو علم اور لوگوں کو بیان اچھی طرح دے گا اور ان تینوں علموں کو تفسیر، فقہ اور قصص کو جانتا ہوگا۔ اور اگر کوئی جاہل آدمی دیکھے کہ ایسا کام کرے گا تو لوگ اس کے شغل پر سرزنش کریں گے اور ملامت کریں گے اور اگر دیکھے کہ برط کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑی عورت کی خبر سننے کی دلیل ہے کہ اس عورت کے ساتھ محبت ہوگی۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں سِتار دیکھنا غلط کام کرنے والے رئیس قسم کے آدمی پر دلالت کرتا ہے،  اس کی تعبیر جگر، انتڑیوں کو پیٹ میں ملنے والے غم وحزن بھی ہے اور کبھی اس کو بجانا وعظ ونصیحت پر دلالت کرتا ہے اور اس کی دلالت صرّاف پر بھی ہوتی ہے اور ستار بجانے کی دلالت مصیبت وغم پر بھی ہوتی ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔