خواب میں ایک دوسرے کو پکارنے کی تعبیر

khwab me ek dusre ko pukarne ki tabeer

(1) جو خواب میں دیکھے کہ اسے پکارا جا رہا ہے تو دلیل ہے وہ گھٹیا لوگوں سے محبت رکھتا ہے۔

(2) اور جو دیکھے کہ اسے وادی کے کنارہ سے پکارا گیا ہے تو اسے ولایتِ عظیمہ حاصل ہو گی۔

(3) اگر دور جگہ سے اسے پکارا گیا ہے تو اس نے اللہ تعالی کی نافرمانی کی ہے جیسا کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں: (اولئک ینادون من مکان بعید) یعنی یہ لوگ دور جگہ سے پکارتے جائیں گے۔

امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔