خواب میں لاٹ پادری دیکھنے کی تعبیر
khwab me laat padri bishop dekhne ki tabeer
(1) جو خود کو خواب میں لاٹ پادری دیکھے تو دلیل ہے وہ صاحبِ قوت آدمی ہے، لوگوں کو بدعت کی طرف دعوت دیتا ہے، چنانچہ لوگ جتنے اس کے تابع ہوئے ہوں اس قدر اس کی دعوت کو قبول کریں گے۔
(2) اگر اسے لاٹ پادری کے طور پر بلایا گیا اور وہ اس کو پسند نہیں کرتا ہے تو بدعت یا جھوٹ اس کے ذمہ لگایا جائے گا جبکہ وہ اس سے بری ہو گا۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
