خواب میں بیت الخلا واش روم دیکھنا

(1) بیت الخلاء کی تعبیر گھر کے افراد کی کشادہ حالی اور ان کی شدتِ حال ہے یا اس زوجہ کی دلیل ہے جس کے ساتھ اس کا زوج خلوت کرتا ہے یا اس کی دلالت خفیہ بھیدوں اور موافقت کرنے والی خادمہ پر ہوتی ہے۔

(2) بیت الخلاء میں قے کرنا مالِ حرام ہے، اگر اس کی بو ظاہر نہ ہو تو دلیل ہے اس کی بیوی حسنِ معاشرت رکھتی ہے، اس کی نظافت اس عورت کی صلاح وبہود کی طرف اشارہ ہے۔

(3) اگر بیت الخلاء گندگی سے بھرا ہو تو دلیل ہے وہ بیوی نافرمان ہے۔

(4) اگر وہ بد بودار ہے تو تعبیر ہے وہ عورت زبان دراز ہے اور وہ زبان درازی میں شہرت پائے گی۔

(5) اور کنوئیں کا گہرا ہونا اس عورت کا اپنے امور بجالانا ہے، اگر کنواں بھرا ہوا ہو تو اس کی بیوی حاملہ ہے۔


(١) اس کی تعبیر بیت المال ہے اور اس کو جھاڑو دینا محتاجی ہے، کثیف میں داخل ہو کر اس سے باہر نہ نکلنا قید ہونے کی دلیل ہے۔

(۲) اس میں دودھ ڈالنا پیشاب، دودھ یا شہد کی صورت میں کرنا دبر میں جماع کرنے کی دلیل ہے اور کثیف کی دلالت بیوی پر اور گھر کے محافظ، خادم پر بھی ہوتی ہے۔