خواب میں بیچنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

فروختن۔ بیچنا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو چیز راہ دین اور شریعت میں عزیز ہے اس کا فروخت کرنا برا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے قرآن مجید فروخت کیا ہے۔ دلیل ہے کہ دین اسلام کے نزدیک خوار اور ذلیل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے اپنا غلام فروخت کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور بزرگی عورتوں کی طرف سے ہو گی اور اس کا وہ بدنام ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے کوئی چیز فروخت کی ہے کہ وہ چیز حقیر ہو گی۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔