خواب میں پسو دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
کیک۔ پسو۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس پسو ہے یا اس نے کسی کو دیا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے دلیل ہے کہ غمناک ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے پسو کھایا ہے تو سخت ترش اور غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی کو پسو دیا ہے دلیل ہے کہ اس کسی کو غم و اندوہ پہنچے گا اور پسو کے دیکھنے میں کسی طرح بھی خیر و منفعت نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ ہی بہتری کو خوب جانتا ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
