خواب میں مجوسی کو دیکھنا
(1) خواب میں بوڑھے آتش پرست کو دیکھے تو یہ ایسا دشمن ہے جو اپنے مخالف کو ہلاک کرنا نہیں چاہتا ہے۔
(2) اگر اپنے آپ کو مجوسی دیکھے تو وہ کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کر کے اسلام کو پس پشت ڈال دے گا۔
(3) اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کسری کے ہاتھ جیسا ہو گیا ہے تو جو کچھ ان جابروں اور ظالم لوگوں کے ہاتھوں ہوا وہ کچھ اس کے ہاتھ سے ہو گا، پھر کفر پر موت آئے گی مگر اللہ تعالی اس کے لئے خیر چاہتے ہوں تو اور بات ہے۔
(4) اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ حالتِ سابقہ میں واپس لوٹ آیا ہے تو وہ گنا ہوں سے تو بہ تائب ہو گا۔
(5) اگر کسی مجوسی کو دیکھے کہ وہ یہودی یا عیسائی بن گیا تو وہ پہلے سے بہتر حالت کی طرف لوٹے گا۔
(6) اگر خود کو خواب میں مجوسی دیکھے تو دلیل ہے وہ دنیا کا طالب ہے۔
(7) جو دیکھے کہ وہ آتش پرستی کرتا ہے تو وہ سلطان کی خدمت کا طالب ہے کیونکہ آگ کی تعبیر سلطان سے کی جاتی ہے، اگر وہ آگ بجھی ہوئی ہے تو تعبیر ہے وہ مالِ حرام کا طالب ہے۔