خواب میں چاند یا سورج گرہن دیکھنا
(١) سورج گرہن ہونا بڑے بادشاہ کو حادثہ پیش ہونے کی دلیل ہے۔
(۲) اور چاند گرہن ہونا وزیر کو حادثہ پیش ہونے کی علامت ہے، بقولِ بعض خسوفِ قمر بیوی یا والد کی موت کی علامت ہے۔
(۳) بادل کو سورج کو ڈھانپتے دیکھنا بادشاہ کے علیل ہونے کی خبر ہے اور اگر سورج اس بادل میں حرکت تو کرتا ہے مگر باہر نہیں نکلتا تو موتِ بادشاہ کی دلیل ہے، کبھی سورج کی دلالت کسی بڑے عالم پر بھی ہوتی ہے۔
(۴) اور بعض علماءِ تعبیر نے کہا ہے کہ اگر سورج کو دیکھا کہ بادل اس کو ڈھانپ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ رعایا پر ظلم کی پاداش میں بادشاہ اپنی حکومت سے معزول ہو گا۔