خواب میں بادام دیکھنا
(1) بادام کی دلالت بیماریوں کے زائل ہونے، عہدے کے ختم ہونے اور حکومت سے معزول ہونے پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت کفن میں لپٹی میت پر اور کبھی قبر میں رکھی ہوئی میت پر ہوتی ہے، اگر بادام سبز ہو یہ تعبیر نہیں ہو گی۔
(2) باداموں کے موسم میں بادام دیکھنا خیر پر دلالت کرتا ہے۔
(3) میٹھا بادام بقدرِ مٹھاس حلال مال ملنے پر دال ہے۔
(4) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ بادام کھا رہا ہے تو دلیل ہے خصومت کے ساتھ اس کو مال ملے گا۔
(5) درخت سے بادام چننا ایک سخت بخیل قسم کے آدمی کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے۔
(6) درختِ بادام کی دلالت ایسے شخص پر ہوتی ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے سخی اور غیروں کے لئے بخیل ہو۔
(7) کبھی شریں بادام کی دلالت ایمان کی شرینی پر بھی ہوتی ہے۔
(8) کڑوا بادام حق بات پر دلالت کرتا ہے۔
(9) کبھی بادام کھانا تندرستی کے ساتھ مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔
(10) کبھی بادام کی دلالت مسافر آدمی پر ہوتی ہے
(11) خواب دیکھا اس کے اوپر بادام کے چھلکے ڈالے جا رہے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو کپڑوں کے جوڑے ملیں گے اور بقولِ بعض معبرین خشک بادام کی دلالت تکلیف اور شریر پر ہوتی ہے اور غم پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(12) بادام کے پتے کھانا کسی شاہی آدمی سے پاک اور حلال مال ملنے کی بشارت ہے۔