خواب میں سبزی دیکھنے کی تعبیر
Khwab me sabzi green grocery dekhne ki tabeer
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں سبزی بیچنا
اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ سبزی بیچتا ہے تو اس کی تاویل نیک ہے، کیونکہ اس کے ہاتھ سے ایسا کام ہو تا ہے کہ جس کی سب کو ضرورت ہے اور خواب میں سبزی کو کھانا بیماری اور مفلسی اور غم و اندوہ کی دلیل ہے۔
خواب میں سبزی دیکھنا
حضرت ابن سیرین نے فرمایا کہ جو سبزیاں بے مزہ اور تلخ ہیں، ضرر و نقصان کی دلیل ہیں۔
خواب میں ایک سبزی کھانا
کلم ایک سبزی ہے گوبھی جیسی۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کلم ہے اور کھائی ہے دلیل ہے کہ عورت سے منفعت پائے گا اور اگر بغیر گوشت کے کھائے دلیل ہے کہ تھوڑا نفع ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں گوشت اور کلم کو اکٹھا پکا کر کھائے دلیل ہے کہ بہت منفعت پائے گا اور اگر خادم ہے تو کم فائدہ ہے اور اگر بے وقت کھائی ہے تو غم و اندیشہ پر دلیل ہے اور اگر شیریں ہے تو منفعت بہت زیادہ ہے۔
خواب میں ناریا سبزی دیکھنا
ناریا۔ ایک سبزی کا نام ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناریا کھانا اگر شیریں ہے اور مرغ یا بکری کے گوشت میں پکا ہوا ہے تو خیر و منفعت پر دلیل ہے اور اگر کسی غلیظ گوشت میں یا گائے کے گوشت میں پکا ہوا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں مختلف سبزیاں دیکھنے کی تعبیر نیچے لکھی گئی ہے:
خواب میں میتھی دیکھنے کی تعبیر
khwab me maithi dekhne ki tabeer
خواب میں میتھی دیکھنے کی تعبیر مشقت اور تکلیف کے ساتھ تنگی کی دلیل ہے۔
خواب میں ریباس سبزی دیکھنے کی تعبیر
Khwab me rebaas sabzi dekhne ki tabeer
خواب میں یہ کسی قریبی یا دوست کی طرف سے فائدہ پہنچنے کی علامت ہے جبکہ یہ میٹھا ہو،اگر کھٹا ہوا تو یہ ندامت ہے۔
خواب میں سبزی فروش دیکھنا
khwab me sabzi farosh green grocer dekhna
(1) خواب میں سبزی فروش امین آدمی پر دلالت کرتا ہے جو لوگوں کے رازوں کو جانتا ہے اور اس کے پاس خطرہ کے خوف سے لوگوں کے مال جمع ہوتے ہیں۔
(2) خواب میں سبزی فروش کے پاس جراب یا اون یا بال کی بوری میں خشک میوے ہوں تو یہ آدمیوں کے مال یا راز کی طرف اشارہ ہے جن کا یہ محافظ ہے اس لئے کہ جراب بوری اور تھیلی کی تعبیر رازسے کی جاتی ہے۔
(3) اگر تھیلی وغیرہ میں سے کوئی چیز خواب میں ظاہر ہوئی تو اس پر دلالت ہے کہ صاحبِ خواب راز کی حفاظت نہ کرے گا اور خائن ہو گا اور اس میں مکر بھی ہو گا۔
(4) اگر خواب میں سبزی فروش سے پھل خریدا تو ودیعت والے مال میں سے نفع طلب کیا جائے گا۔
(5) خواب میں سبزی فروش کا دیکھنا امور میں کامیابی اور وعدہ نبھانے، عجیب و غریب فنون، غموں، کینہ اور بیماری کے ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
