خواب میں تھیلی دیکھنا

خواب میں تھیلی کی تعبیر انسانی بدن ہے۔

(۱) کسی نے اس کو خالی دیکھا تو اس کے مالک کی موت کی دلیل ہے۔

(۲) اگر کسی نے اپنی کمر میں تھیلی دیکھی تو ایسا علم حاصل ہونے کی دلیل ہے جس سے اپنی زندگی میں فائدہ اٹھائے گا۔

(۳) اگر اس تھیلی میں کھرے دراہم ہیں تو وہ علمِ صحیح کی دلیل ہے، اگر وہ دراہم ٹوٹے ہوئے ہوں تو وہ علم کی حفاظت کرے گا اور اس کا محتاج ہو گا۔

(۴) بعض نے کہا ہے کہ تھیلی اپنے مالک کا راز ہے، چنانچہ اگر وہ تھیلی پھٹ گئی تو اس کا راز ظاہر ہو گا۔

(۵) اگر کسی نے خواب دیکھا اس کی تھیلی پھٹ گئی ہے اور اس میں موجود چیزیں گر گئیں تو تھیلی کی تعبیر اس کا بدن ہے اور اس میں مال کی تعبیر اس کی روح ہے، یہ خواب اس کی موت پر دلالت کرتا ہے ۔

(۶) اگر کسی نے اپنی تھیلی میں دیمک دیکھا تو وہ اس کی موت کی دلیل ہے، جیسا کہ سلیمان علیہ السلام کی موت پر جنوں کو اطلاع ہوئی تھی۔

تھیلی انسان پر دلالت کرتی ہے اور کبھی تھیلی مالک کے لئے فوائد کی دلیل ہوتی ہے۔