خواب میں معزول ہونا
Khwab me mazool dismiss hona
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں معزول ہونا دیکھنا
معزول شدن۔ معطل ہونا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی کام سے معزول ہوا ہے یا کسی کو اس نے معزول کیا ہے دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا ورنہ تجارت میں نقصان ہو گا۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
(1) خواب میں منصب سے معزولی بیوی کی طلاق یا ایک پیشہ سے دوسرے پیشہ کی طرف منتقل ہونا ہے، خواب میں عورت سے عزل کرنا مال کے خرچ اور اولاد سے محرومی کی دلیل ہے۔
(2) بعض حضرات فرماتے ہیں کہ معزول ہونا عہدہ پر فائز ہونا ہے جیسے کہ عہدہ پر فائز ہونا معزول ہونا ہے اور معزولی ولایت کا حصول ہے اور اگر کوئی شخص ایسی ولایت سے معزول ہو جس کی اسے امید ہو تو وہ ولایت اسے حاصل ہوگی۔
(3) اگر معزول آدمی خواب میں دیکھے کہ بادشاہ اس کی طرف قاصد بھیج کر اسے معزول کرتا ہے تو اسے ولایت سپرد کی جائے گی، اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسے معزول کر کے اس کی جگہ کسی بوڑھے کو ولایت سونپ دی گئی تو اس کا کام قوی ہو گا اور اس کی جگہ کسی جوان کو حکمرانی سونپی گئی تو اسے بعض دشمنوں کی جانب سے ناپسندیدہ امور پیش آئیں گے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
