خواب میں منجنیق دیکھنے کی تعبیر

Khwab me manjaneeq dekhne ki tabeer

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں منجنیق دیکھنا

منجنیق۔ ایک بڑی مشین جس سے پتھر پھینکے جاتے ہیں۔ گوپھینسیا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی شہر یا مسلمانوں کے قلعہ پر پتھر گراتا ہے دلیل ہے کہ پشت پیچھے مسلمانوں کی بدی کرتا ہے اور اگر دیکھے کہ کافروں کے شہر یا قلعہ پر منجنیق سے پتھر گراتا ہے دلیل ہے کہ ان کو دشمن جانے گا اور ان کو ہمیشہ بدی کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ شہر کے ارد گرد منجنیق لگا ہوا ہے کہ شہر کو خراب کر رہا ہے دلیل ہے کہ اس شہر کو دشمن کا خطرہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ منجنیق ٹوٹے ہیں یا جلے ہیں دلیل ہے کہ اس شہر کا بادشاہ دشمنوں پر فتح پائے گا اور شہر والے خوف اور دہشت سے امن میں رہیں گے۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں منجنیق کا پتھر دیکھنے کی تعبیر

khwab me manjaneeq ka pathar dekhne ki tabeer

اس کی تعبیر ایلچی ہے۔

(1) کسی نے دیکھا کہ بادشاہ کسی شخص کی طرف پتھر پھینک رہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس شخص کی طرف سخت دل آدمی بطور ِپیغام رساں بھیجے گا۔

(2) پہاڑوں یا دوسری چٹانوں کی تعبیر ایسا شخص ہے جو پتھر دل ہو۔

(3) کسی نے خواب دیکھا کہ اپنی طاقت کو آزمانے کے لیے بڑا بھاری پتھر اٹھایا تو تعبیر ہے کہ کسی مضبوط، سخت دل پہلوان سے اس کا مقابلہ ہوگا اور اس پر غلبہ پائے گا۔

(4) اور اس کو نہ اٹھا سکنا مغلوب ہونے کی دلیل ہے۔

(5) خواب دیکھا کہ وہ پتھر سے اپنے سر کو مار رہا ہے تو تعبیر ہے اس کا سر براہ اس کے ہاں پناہ لے گا اور اس پر اعتماد کرے گا اور اس سے اپنی امید وابستہ کرے گا۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔