خواب میں مچھلی دیکھنے کی تعبیر
khwab me machli fish dekhne ki tabeer
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں سقنقور مچھلی دیکھنا
سقنقور ایک مچھلی ہے۔ جو ریت میں رہتی ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سقنقور ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نیک کام حاصل ہوں گے اور دل کی مراد کو پہنچے گا۔ لیکن اس کا دین ضعیف ہوگا۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ سقنقور مچھلی خواب میں مکروہ ہے۔
خواب میں مچھلی دیکھنا
ماہی۔ مچھلی۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ مچھلی گرم دریا میں دیکھنا بلا ہے اور سخت ہے اور سرد دریا میں دیکھنا فرحت اور خوشی ہے اور اگر بہت سی تازہ اور بڑی مچھلی دیکھے تو مال غنیمت پر دلیل ہے اور اگر چھوٹی دیکھے تو غم و اندوہ پائے گا اور اگر مچھلی کے پیٹ کے درمیان سے مروارید پائے دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے خشک یا شور مچھلی دی ہے دلیل ہے کہ اس کو کسی رئیس یا بادشاہ سے نقصان پہنچے گا اور اگر شور مچھلی کھائے دلیل ہے کہ غلام اس کو نقصان پہنچائے گا اور بعض نے بیان کیا ہے کہ شور مچھلی بھنی ہوئی تاویل میں سفر ہوئی ہے کے لئے ہو گا جو طلب علم کے لئے سفر میں ہے اور چھوٹی مچھلی کھانا جھگڑا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز مچھلی کے جسم سے جیسے خون اور ہڈی یا کچھ جو مچھلی کے پیٹ میں ہو تا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور خیر و برکت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا میں بڑی مچھلی کو پکڑا ہے دلیل ہے کہ کسی سے نہایت مالدار عورت کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مچھلی تازہ اور بھنی ہوئی مال اور نعمت ہے کیونکہ تازہ مچھلی بہشت کے کھانوں میں سے ہے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دسترخوان پر جو آسمان سے اتر آیا تھا اس پر یہی تھا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: ربنا انزل علینا مائدۃ من السماء (اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے دسترخوان نازل فرما)۔ اگر دیکھے کہ مچھلی کے منہ سے کسی کام کے باعث جھوٹی بات کہے گا اور اگر خواب میں مچھلی کے عضو تناسل سے نکلی دیکھے دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے منہ سے مچھلی نکلی ہے دلیل ہے کہ اس کا دل اندوہ گین ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا سے مچھلی پکڑی ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مال اور نعمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ تازہ مچھلی کھائی ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ مچھلیاں بیچتا ہے دلیل ہے کہ وہ اور اس کے لوگوں کو خیر و منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ حوض یا نہریں سے مچھلی پکڑتا ہے دلیل ہے کہ عام لوگوں سے مکر اور حیلے سے کوئی چیز لے گا اور اگر دیکھے کہ دریا کی مچھلیاں اس کے ساتھ باتیں کرتی ہیں دلیل ہے کہ وہ بادشاہ کا راز ظاہر کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مچھلی کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (1) وزیر (2) لشکر (3) کنواری لڑکی (4) غنیمت (5) غم و اندوہ (6) ہندو کنیز۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
(1) خواب میں مچھلی قسم کی دلیل ہے، کبھی اس سے مراد صالحین کی جائے عبادت اور مسجد بھی ہوتی ہے، کبھی اس کا دیکھنا غم، سختی، زوالِ منصب اور مشکلات کو دیکھنا ہے۔
(2) حضرت یونس علیہ السلام کی مچھلی کو خواب میں دیکھنا خائف کے لئے امن، فقیر کے لئے دولتمندی، مصیبت میں پھنسے ہوئے کے لئے چھٹکارے کی دلیل ہے۔
(3) جبکہ بادشاہت کے لائق آدمی کے لئے بادشاہت کی دلیل ہے، یہی تعبیر حضرت یوسف علیہ السلام کی قید، اصحابِ کہف کے غار اور نوح علیہ السلام کے تنور کی ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
