خواب میں بیج دیکھنے کی تعبیر

Khwab me beej seed dekhne ki tabeer

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں بیج بونا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے بیج بوئے اور پھر جمع کئے ہیں تو دلیل ہے کہ مرتبہ اور بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ جہاں بوئے ہیں وہاں سے کھاتا ہے تو اس کی تاویل اول سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بوئے ہوئے سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے یا نہ جانا کہ اس کے پھل کیا ہے اور نہ اس کے تخم کو جانا کہ بہت تھوڑے اس کو جانا کہ غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ گندم بوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیرو نیکی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ جو بوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا مال جمع ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ باجرہ بویا ہے تو تھوڑے مال پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ مسور اور باقلا اور لوبیا اور ان کے مانند کچھ بویا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اپنی زمین میں تخم بوتا ہے کہ وہ عورت کرے گا اور اس کی تاویل اس کے بوئے ہوئے کام کاشت کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال اور نعمت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ جوگیہوں اور جو کے خوشے ہیں یا درخت اپنی زمین میں کاشت کئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ زیادہ ہوگا، جس قدر اس نے بویا ہے اس کے مطابق پھل پھولے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ تخم بونا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے: اول مرتبہ اور بزرگی، دوم فساد، سوم مالِ حرام، چہارم تجارت میں نفع۔

خواب میں کئی طرح کے بیج دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تخم خواب میں دیکھنا جو ترش اور تلخ اور بے مزہ ہیں سب غم و اندیشہ کی دلیل ہیں، خاص کر وہ بیج کہ جن کا کھانا نہایت مشکل ہے۔ لیکن جو تخم شیریں کھانے میں مزیدار ہیں، ان کا خواب میں کھانا تھوڑے فائدے کی دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ تخم کا بیجوں کا خواب میں دیکھنا کھانا اچھا ہے اور کرم خوردہ اور بوسیدہ کھانا یا دیکھنا اچھا نہیں ہے۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں بیج اور ہر وہ چیز جو زمین میں ڈالی جاتی ہےدیکھنے کی تعبیریہ ہے:

(1) بیج کی تعبیر اولاد سے کی جاتی ہے جو بیج ادویہ میں سے ہیں ان کی تعبیر ان کتبِ مستنبطہ سے کی جاتی ہے جس میں زہدو ورع کا تذکرہ ہو۔

(2) کھیرے، کدو اور خربوزہ کے بیج غم واندوہ کے ختم ہونے اور بیماری سے نجات حاصل کرنے پر دال ہیں۔

(3) بینگن اور چقندر کا بیج رزق کی علامت ہے۔

(4) اور ریحان کا بیج مریض کے لیے مرض سے نجات کی علامت ہے۔ خواب میں ایسی چیز کا بیج ہی دیکھنا جس کا بیج نہیں ہوتا یا کسی نامناسب مقام پر بیج ڈالنا تو یہ صاحبِ خواب کے اسراف کرنے کی علامت ہے۔

(5) بسا اوقات بیج رزق میں وسعت اور علم وفنی مہارت کی علامت ہوتا ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔