خواب میں موسمِ سرما دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موسم سرما بادشاہ ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سردی ہے اور لوگوں کو ستاتی ہے۔ دلیل ہے کہ اہل ملک کو بادشاہ سے نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جاڑا ہے اور ہوا سرد ہے اور کسی کو ضرر اور نقصان نہیں دیتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگ بادشاہ سے خیر و منفعت حاصل کریں گے اور خواب میں موسم سرما کو وقت پر دیکھنا نصرت اور فتح مندی پر دلیل ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
