خواب میں لواطت یا اغلام بازی کرنا

(1) اگر کسی نے خواب میں کسی لڑکے کے ساتھ غلط کاری کی تو صاحبِ خواب کا مزدور بننے اور اس کی دشمن کے ہاتھوں اس کے راس المال ختم ہونے کی دلیل ہے، بعض نے کہا ہے صاحبِ خواب اپنے دشمن پر فتح یاب ہو گا۔

(2) اگر کسی نے خواب میں کسی جان پہچان والے نوجو ان سے جماع کیا تو فاعل مفعول کے ساتھ بھلائی کرے گا۔

(3) اگر کسی نے خواب میں چھوٹے بچے سے یہ کام کیا تو وہ غیر مناسب کام کا مرتکب ہو گا یا ایسا عمل کرے گا جو اس کے لئے درست نہیں ہے۔

(4) اگر کسی نے خواب میں مجہول آدمی سے یہ کام کیا تو صاحبِ خواب کا دشمن اس پر قدرت پائے گا، اگر اس کا کوئی دشمن نہ ہو تو یہ اس کی عزت اور مرتبہ ختم ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(5) اگر کسی نے خواب میں جان پہچان والے کسی بڑے آدمی سے یہ کام کیا تو صاحبِ خواب اور مفعول کے درمیان رشتہ قائم ہونے کی دلیل ہے یا دونوں کسی کام میں شریک ہوں گے یا دونوں کسی غلط کام میں جمع ہوں گے۔

(6) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ بادشاہ نے اس کے ساتھ جماع کیا تو مفعول کو بادشاہ کی طرف سے مال ودولت اور بڑے مرتبہ ملنے کی دلیل ہے۔

(7) اگر کسی نے خواب میں بادشاہ کے ساتھ یہ کام کیا تو صاحبِ خواب کی تمام مال ودولت ختم ہو جانے کی دلیل ہے۔