خواب میں ٹوپی دیکھنا
khwab me topi cap dekhna
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں لوہے کی ٹوپی دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے سر پر فولاد کا خود ہے دلیل ہے کہ مرتبہ اور فرزند ہوگا اور خود کی چمک کے مطابق اس کی قوت زیادہ ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر خود ہے دلیل ہے کہ سردار سے قوت حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اپنا خود کسی کو دیا ہے دلیل ہے کہ اس آدمی کو طاقت اور حشمت ہوگی اور اگر دیکھے کہ اپنا خود توڑا ہے یا ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی عمر کم ہوگی۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خود کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے (1) قوت (2) مال (3) فرزند (4) بقاء اور نیکی (5) اپنے آپ کو فریب سے بچانا۔
خواب میں ٹوپی دیکھنا
کلاہ۔ ٹوپی۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ٹوپی کا دیکھنا اس کی قدر اور قیمت کے مطابق عزت اور مرتبہ ہے اگر دیکھے کہ اس کے سر پر غازیوں کی ٹوپی ہے دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے سر پر ترکوں کی ٹوپی ہے دلیل ہے کہ اس کے سر پر سخت منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر آتش پرستوں کی ٹوپی ہے دلیل ہے کہ دنیا کی عزت پائے گا لیکن دین میں ضعیف ہو گا اور اگر اپنے سر پر بادشاہ کا تاج دیکھے دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر عنابی ٹوپی ہے تو خوش رہے گا اور دین اور دنیا کی خیر حاصل کرے گا اور اگر اپنی ٹوپی پر گزری رکھی ہوئی دیکھے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس کو لوگوں سے چھپانا چاہے گا اور اگر ریشم کی ٹوپی رکھی ہے دلیل ہے کہ منفعت پائے گا اور اگر اس کے سر پر زرین ٹوپی ہے دلیل ہے کہ لوگوں سے نفع پائے گا اور اگر مروارید کی دیکھے دلیل ہے کہ لوگوں میں عزیز ہو گا۔ اور مرد دیندار اور غازی سے صحبت رکھے اور اگر ٹوپی لکڑی کی ہے دلیل ہے کہ قوت اور مرتبہ پائے گا اور بادشاہ سے عزت پائے گا اور لوگوں میں اپنے آپ کو خوار معلوم کرے گا اور جھوٹ اور بے ہودہ بکے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ ٹوپی کی گری سر میں جائے گی دلیل ہے کہ خیر اور منفعت پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے دلیل ہے کہ مراد سے رکے گا اور اگر اپنے سر پر سیاہ ٹوپی دیکھے دلیل ہے کہ بیداری میں بھی وہی پہنے گا اور خیر اور منفعت پائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی ٹوپی اس کے سر سے گری ہے دلیل ہے کہ عمل سے معزول ہو گا اور اگر عامل ہو گا تو اس کو سخت غم پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مذکورہ ٹوپیوں میں سے اس نے کسی ٹوپی سر پر رکھی ہے دلیل ہے کہ اس ٹوپی کی قدر اور قیمت کے مطابق کسی سردار سے عزت اور مرتبہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے سر کے اوپر سے ٹوپی اتاری گئی ہے دلیل ہے کہ اس کے عزت اور مرتبہ سے گرے گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے سر پر دو گوشہ ٹوپی ہے دلیل ہے کہ اس عورت کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا جو بادشاہ بنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر وزیر کی ٹوپی رکھی ہے دلیل ہے کہ وہ شخص بددین ہو گا لیکن بادشاہوں کے لئے نیک ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے کلاہ پہنی ہے دلیل ہے کہ اس کو شرف اور مرتبہ زیادہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ ٹوپی پھٹی ہوئی اور پرانی ہے دلیل ہے کہ غمگین ہو گا اور اگر دیکھے کہ کوئی غیر شخص اس کے سر سے ٹوپی لے گیا ہے دلیل ہے کہ بزرگ آدمی سے دور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر سمور کے پوست یا لومڑی وغیرہ کی ٹوپی ہے دلیل ہے کہ ایسے شخص سے صحبت ہو گی جو دین میں کامل شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ایسی ٹوپی پہنی ہے کہ بیداری میں کبھی ایسی نہیں پہنی تھی اگر سفید ہے تو نیکی پر دلیل ہے اور اگر سبز ہے تو بدی پر دلیل ہے اور اگر بیداری میں اس قسم کی ٹوپی رکھتا ہے اور سرخ ٹوپی کا خواب میں دیکھنا بیماری پر دلیل ہے۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے جڑاؤ ٹوپی پہنی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی قدر اور قیمت کے مطابق شرف اور بزرگی پائے گا لیکن دین میں اس کو نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ٹوپی میں آگ لگی ہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر تاوان یعنی جرمانہ ڈالے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ٹوپی شرف اور بزرگی پر دلیل ہے اور اس کو خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (1) ولایت (2) ریاست (3) بزرگی (4) عزت اور مرتبہ (5) مقدار (6) کلاہ دوز کا مرتبہ خواب میں بزرگوں کی خدمت کرنے والا ہے۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
(1) خواب میں ٹوپی دیکھنا ریاست یا سفر یا شادی یا لونڈی کی دلیل ہے۔
(2) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کو کسی نے ٹوپی تحفہ میں دی تو دلیل ہے کہ وہ دور دراز کا سفر کرے گا، اگر اس نے ٹوپی کو اپنے سر پر پہنا تو دلیل ہے اس کو بادشاہت ملے گی۔
(3) کسی نے خواب میں ایسی ٹوپی پہنی جو عام بیداری کی حالت میں پہنتا ہے تو اس کی دلالت اس کے سربراہ یا بادشاہ یا بڑے بھائی یا والد یا عالم پر ہوتی ہے اور اس کا مرتبہ ان بڑوں کے ہاں ٹوپی کی خوبصورتی اور ہیئت کی بقدر ہو گا، چنانچہ ٹو پی اگر گندی یا پھٹی ہوئی تھی تو مذکورہ افراد میں سے کسی کی طرف سے بقدرِ گندگی اور پھٹن تکلیف اور غم پہنچے گا۔
(4) ٹوپی کا گرنایا اٹھایا جانا اس کی سر براہ سے جدائی یا اپنی حالت کے تغیر کی دلیل ہے۔
(5) کسی غیر معروف جوان یا بادشاہ نے اس کے سر سے ٹوپی ہٹا دی تو یہ اس کے سربراہ کی موت کی دلیل ہے۔
(6) اگر کسی نے بادشاہ کو لوگوں میں ٹوپیاں تقسیم کرتے دیکھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ لوگوں پر حکمران بنے گا اور اس کوگورنری عطا ہو گی۔
(7) خلافِ عادت الٹی ٹوپی پہننا سربراہ کی عادت اس کے متعلق بدلنے کی دلیل ہے یا اس کے کام کے متغیر ہونے کی علامت ہے۔
(8) کسی امام کی ٹوپی میں آفت دیکھنا اسلام اور مسلمانوں پر آفت آنے کی دلیل ہے۔
(9) کسی نے اپنی ٹوپی گندی دیکھی تو یہ مرتکبِ گناہ ہونے کی دلیل ہے۔
(1) عورت کا خواب میں اپنے سر پر ٹوپی دیکھنا شادی کرنے کی دلیل ہے، اگر وہ حاملہ ہے تو لڑکا پیدا ہونے کی علامت ہے۔
(11) کالی ٹوپی دیکھنا فیصلہ کوسپرد کرنے کی دلیل ہے۔
(12) اگرکسی کو بادشاہ نے ٹوپی عطا کی تو دلیل ہے اس کو گورنر بنائے گا۔
(13) بعض نے کہا ہے کہ اگر کسی نے اپنی سر پر سفید بالوں والی ٹوپی دیکھی تو وہ بادشاہ بن جائے گا۔
(14) اگر کسی نے سمور یا لومڑی یا سنجاب کی کھال سے بنی ہوئی ٹوپی دیکھی تو اگر اس کا سربراہ بادشاہ ہے تو وہ ظالم ہے، اگر وہ فقیہہ ہے تو اس کے دینداری میں نقص ہے، اگر وہ تاجر ہے تو وہ خبیث تاجر ہے۔
(15) ٹوپی دنیا سے بے رغبتی کی بھی علامت ہے۔
خواب میں ٹوپی بنانے والا دیکھنا
khwab me topi banane wala dekhna
خواب میں ٹوپی بنانے والا ہونا اتنے لوگوں پر حکومت کرنے کی دلیل ہے جتنے لوگ اس کی بنائی ہوئی ٹوپیوں کو پہنیں اس لئے کہ ٹوپی کی تعبیر رئیس ہے۔
خواب میں خود (لوہے کی ٹوپی) دیکھنے کی تعبیر
Khwab me khod iron helmet casque dekhne ki tabeer
(1) خواب میں خود دشمن سے بے خوف ہونے، مال، بیوی، خدمت اور سفر کی دلیل ہے۔
(2) سفید خودسر کے محفوظ ہونے یا خوف سے امن میں ہونے کا یا پھر سر درد میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔
(3) جو شخص سر پر ڈھال دیکھے تو نقصان سے حفاظت کی دلیل ہے۔
(4) اگر خود قیمتی ہے تو مالدار خوبصورت عورت اور اگر قیمتی نہیں ہے تو بری عورت کی دلیل ہے۔
(5) جو شخص اپنے سر پر لوہے کا خود دیکھے تو بلند مرتبہ کے حصول کی دلیل ہے۔
(6) خود سے ایسا آدمی بھی مراد ہوتا ہے جو پہننے والے سے برائیوں کو دور کرے۔
(7) خود شادی شدہ کے لئے ولایت غیر شادی شدہ کے لئے قوت والی ہو اور دشمن پر غالب آنے والی بیوی ہے۔
(8) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے سر پر خود ہے یا لوہے کی کوئی چیز ہے تو وہ مالی نقصان سے مامون ہو گا اور عزت وشرف حاصل کرے گا۔
امام عبد الغنی نابلسی
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
