خواب میں سمور دیکھنے کی تعبیر
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں سمور دیکھنا
سمور۔ لومڑی جیسا جانور ہے۔ جس کی کھال سے پوستین بناتے ہیں۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سمور کافر اور ظالم اور ڈاکو آدمی ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سمور کے ساتھ لڑائی کی ہے دلیل ہے کہ اس صفت کے آدمی سے جھگڑا کرے گا اور جو غالب رہے گا وہی قوی ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ سمور کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ ظالم کا مال کھائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سمور مرد مسافر اور مالدار ہے اور خواب میں اس کا گوشت اور پوست مال اور مراد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سمور کو مارا اور اس کا گوشت زمین پر گرا ہے۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی کا مال ضائع کرے گا۔
خواب میں سمور جیسا جانور دیکھنا
فنک۔ ایک تکلیف دہ جانور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ فنک خواب میں مالدار مسافر اور خلقت سے الگ تھلگ رہنے والا آدمی ہے اور اس کا گوشت اور بال اور ہڈی ہو جو اس نے چاہا ہے مسافر آدمی کا مال ہے۔ اور اگر دیکھے کہ فنک اس کا تابعدار نہ تھا۔ دلیل ہے کہ فائدہ نہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ فنک کو مارا ہے اور اس کا چمڑا اتارا ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی کا مال ضائع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ فنک کا گلا گھونٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی گردن سے خون جاری ہوا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر بہت سے فنک جمع ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس سے کسی گروہ سے منفعت پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کا نقصان اٹھائے گا۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
khwab me samor sable dekhna
خواب میں سمور دیکھنا کسی کافر، ظالم اور چور پر دلالت کرتا ہے جو جنگلوں اور بیابانوں میں ٹھکا نہ پکڑے اور لوگوں سے میل جول نہ رکھے اور بہت زیادہ مال جمع کرنے والا ہو اس کے مال سے نفع اس کے مرنے کے بعد ہی ممکن ہو اس لئے کہ اسے پکڑ نا مرنے کے بعد ہی ممکن ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
