خواب میں سلام کرنے کی تعبیر
khwab me salaam krna
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں سلام کرنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو سلام کیا ہے دلیل ہے کہ وہ دوست اس سے خوشی دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ کسی دشمن نے اس کو سلام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ دشمن اس کا دوست ہو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نامعلوم شخص نے اس کو سلام کیا ہے کہ جس کو نہ دیکھا تھا۔ دلیل ہے کہ کوئی مسافر اس کا دوست اور آشنا بنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی بوڑھے نے اس کو سلام کیا ہے کہ جس کو پہلے نہ دیکھا تھا۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کے عذاب سے امن میں ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی آشنا بوڑھے نے اس کو سلام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ خوبصورت عورت کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کو کسی دوست نے سلام کیا ہے اور اس کو سلام کا جواب نہیں دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان ہر دو کے درمیان جدائی پڑے گی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کو جوان عورت نے سلام کیا ہے دلیل ہے کہ دنیا کا اقبال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز میں ہے۔ اور اس نے بائیں طرف سلام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پریشان ہوگا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں سلام چار وجہ پر ہے۔ (1) امن (2) شادی اقبال (3) مال کی منفعت۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
(1) جس نے دیکھا گویا اُس نے خواب میں کسی آدمی کو سلام کیا اور ان کے درمیان کوئی دشمنی یا جھگڑا نہ ہو تو جس کو سلام کیا گیا ہے وہ سلام کرنے والے سے خوشی، امن اور بھلائی پائے گا۔
(2) اور اگر کوئی دشمنی ہو تو سلام کرنے والا سلام کیے ہوئے پر غالب آئے گا اور اس کے شر سے محفوظ ہو گا اور اگر جس کو سلام کیا گیا ہو وہ کوئی نا معلوم بوڑھا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے محفوظ ہو گا۔
(3) اور اگر وہ کوئی جانا پہچانا بوڑھا ہو تو وہ بہت درخت اور پھل پائے گا۔
(4) اور اگر سلام کرنے والا کوئی نا معلوم جوان ہو تو وہ دشمن سے محفوظ ہو گا۔
(5) اگر کسی سے نکاح کا خواہشمند خواب میں اس کو سلام کرے جس سے نکاح کرنا چاہتا ہے اور وہ جواب دے تو اس سے اس کا نکاح ہو گا۔
(7) اور اگر اُس نے جواب نہ دیا تو نکاح نہ ہو گا۔
(8) اور اگر ان دونوں کے درمیان کوئی تجارت تھی اور اس نے اس کو سلام کیا اور اس نے جواب دیا تو تعبیر ہے وہ تجارت اس کے درمیان مکمل ہو گی۔
(9) اور اگر اُس نے جواب نہ دیا تو وہ تجارت پوری نہ ہو گی اور اگر اس کو اس کے دشمن نے سلام کیا اور اس کے پاس ہدیہ وغیرہ بھی ہو تو اس کا دشمن اس سے صلح کا مطالبہ کرے گا اور اس کا قرض ادا کرے گا یا وہ مقروض ہو گا۔
(1) اور اگر اس نے دیکھا کہ اسے کسی مجہول آدمی نے سلام کیا اور اس نے اس سلام کو قبول کر لیا تو اُسے سلام کیا جائے گا اور وہ اس سلام کا جواب دے گا اور اس پر اسے اجر ملے گا۔
(11) اور اگر اس نے اس کا جواب نہ دیا اور نہ ہی اُسے قبول کیا تو وہ گنہگار ہو گا۔
(12) اور کہا گیا کہ جس نے دیکھا کہ اس نے کسی آدمی کو سلام کیا تو وہ غم پائے گا اور جس نے دیکھا کہ وہ ایک عام آدمی کو جو اس کے سلام کا عادی ہے کو سلام کر رہا ہے اور اس سے معانقہ کر رہا ہے تو یہ دلالت کرتا ہے بھلائی اور کسی اچھی بات پر جس کو یہ سنے گا اور اُس جیسی بات کہے گا۔
(13) اور جس نے دیکھا کہ وہ دشمن سے مصافحہ اور معانقہ کر رہا ہے تو یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ان کی دشمنی ختم ہو جائے گی۔
(14) اور جس نے دیکھا کہ فرشتے اُسے سلام کر رہے ہیں تو اللہ تعالیٰ اُسے بصیرت عطا کریں گے اور اس کا خاتمہ اور انجام اچھا ہو گا اور خواب میں سلام کرنا سلام کیے جانے والے کی اطاعت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
(15) اور بعض دفعہ جس کو سلام کیا جائے اس کی طرف ضرورت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
(16) اگر کسی نے اس کے سلام کا جواب دے دیا تو جس کام کے لیے وہ کھڑا ہوا ہے اس میں کامیاب ہو گا۔
(17) اور اگر کسی نے بھی جواب نہ دیا تو اس کا حال کھوٹا ہو جائے گا یا اس کا قول لوگوں کے درمیان معتبر نہ ہو گا۔
(18) اور اگر اس نے حاجت ظاہر کی اور کسی نے بھی سلام سے ابتدا نہ کی تو اس کی حاجت سے معذرت کر لی جائے گی۔
(19) اور اگر اس نے کسی قوم سے سلام سے پہلے بات کی تو یہ سنت کی مخالفت اور بدعت کی طرف میلان کو ظاہر کرتا ہے۔
(2) اگر کسی نے اُسے خواب میں سلام کیا اور اس نے جواب نہ دیا اور ایسا ہی اگر اس نے اشارہ سے جواب دیا اس کی تعبیر بھی مذکورہ تعبیر کی طرح ہو گی اور بعض دفعہ خواب میں سلام کرنا تسلیم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
