خواب میں رکاب دیکھنے کی تعبیر

Khwab me rikaab stirrup dekhne ki tabeer

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں رکاب دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ رکاب زین سے جدا ہے تو فرزند یا غلام پر دلیل ہے اور اگر رکاب زین کے ساتھ ہے۔ دلیل ہے کہ فرزند بادیانت ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی رکاب سنہری ہے۔ دلیل ہے کہ متکبر اور مغرور لڑکا اس کے پیدا ہوگا۔ اور اگر چاندی کی رکاب دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند دنیا پر فریفتہ ہوگا۔ اور اگر تانبے یا پیتل کی رکاب دیکھے تو کم ہمت لڑکے پر دلیل ہے۔ اور اگر رکاب لوہے کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی روشنی اور صفائی کے مطابق اس کو دنیا کے کام میں طاقت ہوگی۔ اور اگر لکڑی کی رکاب ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند بد رائے اور کمینہ ہوگا۔ اور رکابدار خواب میں نیک ہے۔ کیونکہ وہ سرداروں کے قریب ہے۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) خواب میں رکاب  کو اگر زین سے علیحدہ دیکھے تو یہ غلام لڑکے کی نشانی ہے۔

(2) اور رکاب  اگر زین کے ساتھ ہو تو یہ قابلِ اعتماد لڑ کا ہے۔

(3) بعض نے کہا کہ رکاب  عورت کی شرمگاہ پر دلالت کرتا ہے کیونکہ وہ ہی گھر کی محافظ ہوتی ہے۔

(4) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے رکاب  پر دایاں پاؤں رکھا ہے تو وہ اپنی عورت کے پاس دبر سے آتا ہو گا۔ اور یہ سواری اونٹ وغیرہ اور تھکاوٹ سے آرام پر بھی دلالت کرتا ہے یا فوجیوں کی خدمت پر اور سفر پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی یہ جس کو دھنسایا اور روندا جاتا ہے اس پر دلالت کرتا ہے جیسے چٹائی، زمین وغیرہ۔

(5) اور کبھی دو رکاب میاں بیوی، دولڑ کے، دو غلام پر بھی دلالت کرتے ہیں۔

(6) اور رکاب شریف مال، ریاست، مال اور دولت کا زیادہ ہونا اور اس کا بناؤ سنگھار بادشاہت کی بلندی اور اچھے تذکرہ کی نشانی بھی ہے۔

( 7 ) اس کے سونے سے ہونے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

(8) رکاب خوبصورت لونڈی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(9) اس کا لوہے سے ہونا دیکھنے والے کی قوت وطاقت سے تعبیر ہے۔

(1) اور سیسہ سے ہونا یہ کام کی آسانی اور گھٹیا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(11) اور اس کا چاندی سے ہونا جس پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہو۔

(12) یہ باندیاں اور حسین غلاموں پر دلالت کرتا ہے۔

(13) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے ایک یا دو رکاب حاصل کئے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ ایک یا دو غلام پائے گا۔

(14) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا رکاب ٹوٹ گیا ہے یا چوری ہو گیا ہے تو اس کا خادم مر جائے گا یا یہ اس کو بیچ دے گا۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔