خواب میں مہمان دیکھنا

Khwab me mehman guest dekhna

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں مہمان دیکھنا

مہمان۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مہمانی کسی چیز کا جمع ہونا ہے، اگر دیکھے کہ اس نے کسی قوم کو مہمانی کے لیے بلایا ہے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جو اس کو تمام مشغلوں سے روکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کو باغ میں مہمانی کے لیے لے کر گئے ہیں اور وہ باغ پانی جاری اور رنگ برنگ میووں سے پر ہے دلیل ہے کہ جہاد کو جائے گا اور شہید ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: فیھا فاکھۃ کثیرۃ و شراب (اس میں بہت سے میوے اور شربت ہیں)۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں ایسی مہمانی کا دیکھنا کہ جہاں ناچ اور چنگ و باجا وغیرہ ہے تو غم و اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہے اور اگر یہ چیزیں نہیں ہیں تو خیر و برکت پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مہمانی صاحب خواب کے واپس آنے پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ دلمن بغیر نکاح کے چاہی اور مہمان کی ہے دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) خواب میں مہمان آنا بیداری میں بشارتِ ولد کی جس کے ہاں کوئی حاملہ ہو۔

(2) اگر اس کے ہاں کوئی حاملہ نہ ہو تو آمدِ مہمان جلدی پہنچنے والے رزق کی دلیل ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔