خواب میں مکڑی دیکھنا
Khwab me makri spider dekhna
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں مکڑی دیکھنا
عنکبوت۔ مکڑی۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مکڑی کو دیکھنا ضعیف اور گمراہ اور گناہگار شخص کو دیکھنا ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جولاہا ہے اور اگر دیکھے کہ مکڑی اس سے دور ہوتی ہے۔ دلیل ہے کہ جولاہے سے دور اور جدا ہو گا۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
(1) خواب میں مکڑی ایسی ملعون عورت ہے جو اپنے خاوند کے بستر کو چھوڑ دیتی ہو۔
(2) خواب میں مکڑی دیکھنا کمزور اور تھکا ہارا آدمی دیکھنا ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ خواب میں مکڑی کی تعبیر بننے والا آدمی دیکھنا ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کہ اس سے مراد عا بد زاہد آدمی ہے۔
(3) مکڑی کا جالا دیکھنا کمزوری اور بزدلی کی علامت ہے کیونکہ اللہ تعالی فرماتے ہیں: (ان اوہن البیوت لبیت العنکبوت) ”بے شک تمام مکانوں میں سے کمزور ترین مکڑی کا ہے“ مکڑی سے مراد جادوگر عورت بھی ہوتی ہے، کبھی اس سے بننے کی مہارت بھی مراد ہوتی ہے۔
(4) اگر خواب میں مکڑی کو چھت سے گرتا دیکھے تو سخت سردی واقع ہو گی۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
