خواب میں روشن قندیل دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روشن قندیل عبادت کی توفیق ہے خاص کر اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں روشن قندیل لٹک رہی ہے۔ دلیل ہے کہ شادی کرے گا اور پارسا اور صالح عورت سے شادی کرے گا اور اگر خواب عورت دیکھے تو طاعت اور عبادت بہت کرے گی۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روشن قندیل کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (1) شادی کرنا (2) عبادت کی توفیق (3) بستہ کاموں کی کشائش۔ اور بے جلی قندیل خواب میں تھوڑی منفعت ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔