خواب میں ڈوبنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
غرق شدن۔ ڈوبنا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ دریا میں ڈوبا ہے اور مر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو ہلاک کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پانی اس کو نیچے لے گیا ہے اور پھر اوپر لایا ہے اور مرا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کام سے ہاتھ اٹھائے گا اور دین کی اصلاح اور آخرت کا راستہ تلاش کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ چوپائے کسی مکان یا دکان یا باغ میں ڈوب گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ کسی مشکل کام میں عاجز ہو گا اور آخرکار رہائی پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ راہ خدا میں ڈوب گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بت سا مال بدمذہب آدمی کے ساتھ صحبت سے حاصل کرے گا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
