خواب میں کھانڈ یا مصری کھانا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

قند۔ کھانڈ۔ مصری۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے قند کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام جلدی میں کرے گا جس سے پشیمان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے قند کا ٹکڑا اس کے منہ میں رکھا ہے دلیل ہے کہ اس کو بوسہ دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت بڑا ڈھیر قند کا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ قند بیچتا ہے دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور قند کا خریدنا اس کے فروخت کرنے سے بہتر ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔