خواب میں تہبند دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آزار خواب میں عورت ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ تہبند باندھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ عورت چاہے گا یا کنیز خریدے گا اور اگر دیکھے کہ آزار یعنی تہبند ضائع ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت جدا ہو گی اور اگر دیکھے کہ آزار پھٹ گیا ہے تو عورت کے عیب اور نقصان کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آزار آگ میں جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو آفت اور بیماری کی ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کا تہبند سوتی یا پشمینہ کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت لڑاکی اور دین دار ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کا آزار پرانا اور میلا ہے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا آزار ریشم یا ابریشم کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت معاشر عیاش اور متکبر ہو گی۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
