خواب میں جنگل بیابان دیکھنے کی تعبیر
khwab me jungle wilderness dekhne ki tabeer
(1) خواب میں جنگل بیابان تنگ دستی سے خلاصی اور آسودہ حالی کے حصول کی دلیل ہے یا تنگی کے بعد کشادگی اور گناہ سے تو بہ کی طرف رجوع اور خسارہ کے بعد نفع کے حصول اور مرض سے صحت کی طرف عود کرنے کی علامت ہے۔
(2) چنانچہ جو دیکھے کہ وہ ویران یا بیابان جگہ میں ہے اور وہ فقیر ہے تو موت آئے گی، جنگل بیابان میں چلنا بے فائدہ چیز میں غور وخوض کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(3) جو خود کو خشکی پر دیکھے تو اسے کشادگی اور کرامت حاصل ہو گی۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
