خواب میں کھانسنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھانسی پانچ وجہ پر ہے۔ (1) تر کھانسی (2) خشک کھانسی (3) بلغمی (4) جس میں خون نکلے (5) جس میں صفرا نکلے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کھانستے وقت بلغم نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کے آگے موجودہ بلا کی شکایت کرے گا۔ یا مال کی شکایت جو ضائع ہو گیا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو خشک کھانسی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی شکایت محال اور بے ہودہ سے ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو تر کھانسی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اپنوں سے شکایت ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ کھانسی خون کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو فرزندوں سے شکایت ہوگی۔ اور اگر اس کو صفرا سے کھانسی ہے۔ دلیل ہے کہ وہ ہر ایک کی شکایت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی سردار کھانستا ہے۔ دلیل ہے کہ دین کا غم خوار ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کھانسی آئی ہے۔ تو ناتوانی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کھانسی اس کے گلے میں رہ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت کا وقت قریب ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو بوڑھوں کی کھانسی ہے کہ بلغم گراتا ہے۔ دلیل ہے کہ غم اور محنت سے نجات پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا اگر خواب میں دیکھے کہ کھانستا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی طرف سے آفت پہنچے گی۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔