خواب میں کھیت دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
کشت زار۔ کھیت۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کاشت کاری پانچ وجہ پر ہے خاص کر موسم پر دیکھے تو لوگوں کے فرزندوں پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کھیت کو کاٹا ہے دلیل ہے کہ لوگ لڑائی میں مارے جائیں گے۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ معلوم کھیت میں ہے دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی بہتری کا عمل کرے گا اور اگر دیکھے کہ کھیت بویا اور کاٹا ہے اور غلہ نکالا ہے دلیل ہے کہ اس کی امید پوری ہو گی اور اگر دیکھے کہ کھیت میں جا رہا ہے کہ کھیت میں جا رہا ہے دلیل ہے کہ غازیوں کے ساتھ جہاد کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھیت کا کاٹنا لڑائی اور جھگڑے پر دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کھیت میں گیا ہے اور لوگوں نے سبزی کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ مصارف میں آگ لگی ہے اور کھیت کو دیکھے کہ آگ لگی ہے اور سب جلا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں قط پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے کھیت کو پانی دیا ہے دلیل ہے کہ ایسا کام ہو گا جس سے ہاتھ سے کہ جس سے دنیا اور آخرت میں منفعت ہو گی اور اگر دیکھے کہ آگ آئی ہے اور اس نے کھیت کو جلا دیا ہے اور اس کے ملک میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ کھیت کو بادشاہ سے نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ کھیت میں ایک بڑی نہر آئی ہے دلیل ہے کہ اس ملک کا نقصان ہو گا اور اگر جگہ کس کی ملک ہے وہ جانے تو اس کا نقصان صاحب خواب کو ہو گا اور اگر نہ جانے تو اس ملک کا نقصان ہو گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: نساءکم حرث لکم فاتوا حرثکم انیٰ شتم (تمہاری عورتیں تمہارے کھیت ہیں اپنے کھیت میں جدھر سے چاہو آؤ)۔ اور اگر کھیت کو موسم میں سبز دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں نعمت فراخ ہو گی اور اگر زمین اس کی ملک ہے دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی اور اگر وقت پر کھیت کو کاٹے اور کھشے گھر کو لے جائے دلیل ہے کہ مصیبت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کھیت دوستوں کے ساتھ گیا ہے دلیل ہے کہ جہاد کو جائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پکے ہوئے کھیت کا کاٹنا اس کے موسم کے بہتری اور منفعت پر دلیل ہے اور اگر کچا اور سبز ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ وقت پر کھیت کو کاٹنا دلیل ہے کہ امر حق بجا لائے گا اور درویشوں کے حق میں خیرات کی توفیق پر دلیل ہے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: واتوا حقہ یوم حصادہ (کاٹنے کے دن اس کا حق ادا کرو)۔ اگر یہ چیز جو کاٹی ہے اور کاٹی ہے دلیل ہے کہ اس کی عاقبت محمود ہو گی۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
