خواب میں کھٹائیاں دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ترشی کا کھانا، خاص کر ترش میووں کا کھانا، اندیشہ اور غم ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اسے ترش چیز دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے باعث دوسرے کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ حاصل یہ ہے کہ ترش چیزوں کے کھانے میں بھلائی نہیں ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔