خواب میں روح دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت محمد ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جان کا خواب میں دیکھنا فرزند یا مال یا عیال موافق ہے۔ اور اگر دیکھے کہ جان اس کے جسم سے نکل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا عورت مرے گی یا اس کا مال ضائع ہوگا یا خود ہلاک ہوگا۔ اور اگر اپنی روح کسی نیک مرد کی صورت پر دیکھے تو دلیل ہے کہ یہاں کے پیدا فرزند نیک حال ہوگا اور اس کا حال نیک ہوگا یا خوش طبع اور جوان مرد بادشاہ کی خدمت حاصل کرے گا اور اگر اپنی روح کو کسی مردِ بدخو کی صورت پر دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
