خواب میں موسمِ گرما دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گرمی کا خواب میں دیکھنا بادشاہ ہے۔ اگر خواب میں موسم گرما کو سخت دیکھے کہ لوگوں کو اس سے نقصان پہنچ رہا ہے تو دلیل ہے کہ ملک والوں کو بادشاہ سے خیرو صلاح ہوگی۔ موسمِ گرما کو وقت پر دیکھنا نہایت عمدہ ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں تابستان کو اس وقت پر اس طرح دیکھے کہ جہان خوش ہے اور درخت میووں سے لدے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور دولت زیادہ ہوگی اور اس کا کام مراد کو پہنچے گا اور عام آدمی کا خواب میں بادشاہ کو دیکھنا قوت اور مدد پانا ہے اور اگر موسم گرما کو وقت بے وقت دیکھے تو اس شخص کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔