خواب میں موسمِ بہار دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بہار کی تاویل وقتِ بہار میں بادشاہ ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ فصلِ بہار ہے اور ہوا غیرمعتدل ہے کہ سرد یا گرم ہے، تو دلیل ہے کہ ملک والوں کو ضرور نقصان پہنچ رہا ہے کہ بادشاہ سے رنج پہنچے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ معتدل ہے اور گل و شکوفہ کھلے ہیں اور لوگوں کو کسی طرح کی تکلیف نہیں ہے تو دلیل ہے کہ ملک والوں کو بادشاہ سے خیرو منفعت پہنچے گی۔ اور اگر بہار کو اس کے وقت پر اعتدال سے دیکھے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور بادشاہ کو قوت اور مدد ہوگی اور بادشاہ عادل بالانصاف ہوگا۔ فصل بہار، بہار یہی تاویل ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
