خواب میں معلوم شخص کو دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

مرد معروف۔ معلوم شخص۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں معلوم شخص کو بیداری کی طرح دیکھے تو اس کے ہم نام یا اس جیسے کو دیکھے گا اور اگر نامعلوم جوان شخص کو دیکھے دلیل ہے کہ اس کا دشمن ہو گا اور اگر نامعلوم بوڑھے کو دیکھے دلیل ہے کہ اس کا نصیب ہو گا اور خیر اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر جوان دیکھے کہ اس کے بال سیاہ سے سفید ہو گئے ہیں دیانت اور اس کے دین کی آہستگی پر دلیل ہے اور اگر معلوم بوڑھے کو دیکھے کہ اس کے بال سیاہ ہو گئے ہیں اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے اگر خواب میں کسی بوڑھے کو دیکھے دلیل ہے کہ اس کی دیانت اور دین کی آہستگی پر دلیل ہے اور اگر جوان مرد کو دیکھے دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی سے زحمت اور نفرت پہنچے گی اور اگر کسی ضعیف شخص کو دیکھے کہ اس کے ساتھ سرد باتیں کرتا ہے دلیل ہے کہ اسی صفت کے آدمی کے ساتھ جھگڑا کرے گا اور اس پر فتح پائے گا اور اگر مرد دیکھے کہ وہ بچہ ہو گیا ہے کہ وہ جہالت کا کام کرے گا۔ اور لوگ اس کو ملامت کرے گے اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کے قضیب ہے جیسے مردوں کا ہوتا ہے دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا ہو گا جو اہل بیت کا سردار ہو گا اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی فوج ہے جیسی کہ عورتوں کی ہوتی ہے یہ اس کی ذلت و خواری اور بدحالی پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوڑھے آدمی کو دیکھنا دولت اور بخت ہے اور جوان شخص کو دیکھنا بکرا اور حیلہ اور مکروہ چیز کو دیکھنا ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔