خواب میں کنگھی دیکھنا
(1) کنگھی کی تعبیر مفید آدمی ہے، شراکت اور کسی کام کا جو ارادہ رکھتا ہے اس کے دینے کی دلیل ہے، یہ خواب خیر کی بھی دلیل ہے کیونکہ اس کے دندانے ایک جیسے ہوتے ہیں۔
(2) بالوں میں کنگھی کرنا مال کی زکوۃ ہے، کنگھی کی تعبیر عادل آدمی سے بھی کی جاتی ہے اور اس شخص کی بھی دلیل ہے جس کے کلام سے نفع اٹھایا جاتا ہو جیسے حاکم، طبیب اور واعظ، بعض کہتے ہیں کہ بالوں میں کنگھی کرنا اس چھلنی کی دلیل ہے جو خود کو صاف کرتی ہے، جیسے کنگھی بالوں سے میل کچیل کو صاف کر دیتی ہے، بعض کہتے ہیں کہ خواب میں بالوں میں کنگھی کرنا بیداری میں چٹائی بننے کی دلیل ہے، بعض کہتے ہیں کہ کنگھی کے دندانے کی تعبیر کنگھی کرتا بڑھئی کی آری ہے اور کنگھی فرحت وسرور پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(3) اگر دیکھے کہ وہ سر کے اور داڑھی کے بالوں میں کنگھی کرتا ہے تو بہت جلد اس کا غم وفکر دور ہو گا، کنگھی مساوی اور غیر احباب والا آدمی ہے۔
(4) اگر کنگھی لوھے کی ہو تو وہ منفعت والا اور نیک مسلمان بھائیوں والا ہے، کنگھی عمرِ طویل، مالِ کثیر اور دشمنوں پر غلبہ حاصل ہونے کی بھی دلیل ہے، لوہے کی کنگھی کی دلالت کتاب کی امر ونہی والے پر ہوتی ہے۔