خواب میں لوہے وغیرہ سے داغ دینا
khwab mein daagh dena cauterization
(١) خواب میں پیشانی یا پہلو میں داغ دیکھنا زکوۃ روکنے پر دلالت کرتا ہے، کبھی یہ داغ بادشاہ کی طرف سے آنے والی مصیبت کی طرف مشیر ہوتا ہے یا اپنے کسی عزیز سے فرقت کی دلیل ہے۔
(۲) اگر سونے یا چاندی سے داغ دیا گیا ہو تو یہ بخل یا اللہ تعالی کے حق کو روکنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) اگر لو ہے سے داغا گیا ہو تو یہ گناہ اور نافرمانی پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی انسان کو آگ کے ساتھ درد ناک طریقہ سے داغ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ داغ دیے جانے والے سے بد کلامی کرے گا یا بادشاہ سے امن میں رہے گا۔
(۵) اگر داغ گول ہے تو یہ بادشاہ کے کام پر ثابت قدم رہے گا۔
(۶) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اپنی رگ یا اپنے گھٹنے داغ رہا ہے تو دلیل ہے اس کے ہاں بچی پیدا ہو گی یا دلیل ہے کہ شادی کرے گا یا اس کی بیوی کسی اجنبی مرد پر تہمت لگائے گی۔
(۷) اگر کسی نے خواب میں اپنے سینہ پر دو داغ دیکھے تو دلیل ہے وہ لوگوں پر دو سال تک ولایت کرے گا، داغ ولادت پر بھی دلالت کرتا ہے اور داغ تکلیف دہ باتوں پر بھی دلالت کرتا ہے۔