khwab me seena chest dekhna
(۱) خواب میں سینے کا کشادہ ہونا کافر کے لئے اسلام کی بشارت ہے اور عاصی وگناہگار کے لئے تو بہ کی خوشخبری ہے اور اطاعت گذار کے لئے انشراحِ قلب اور مشکل کے آسان ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۲) خواب میں اپنے محبوب کو اپنے سینے میں دیکھنا اس کے ساتھ شکایت کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور اگر اس محبوب کی وجہ سے کسی بیماری میں مبتلا ہو تو اس سے صحت یاب ہونے کی بھی علامت ہے۔
(۳) کبھی سینے کا خوبصورت ہونا ایثار پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) کبھی سینے کا بڑھنا خرچ کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۵) کبھی سینے کی دلالت سینے میں چھپے ہوئے علم، مال کی محبت وگمراہی وغیرہ پر بھی ہوتی ہے۔
(۶) کبھی سینے کی دلالت مہمان پر اور کبھی زوجہ پر اور کبھی ایسے منصب پر ہوتی ہے جس میں بہت سے صدور جمع ہوں۔
(۷) خواب میں سینے کا تنگ ہونا گمراہی کی علامت ہے، کافر کا خواب میں اپنے سینے کو تنگ دیکھنا اس کے مالی نقصان پر دلالت کرتا ہے۔
(۸) بعض علماءِ تعبیر کا کہنا ہے کہ انسان کے سینے کا کشادہ ہونا اس کی سخاوت پر اور تنگ ہونا بخل پر دلالت کرتا ہے۔
(۹) کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کا سینہ پتھر ہو گیا تو یہ اس کی قساوتِ قلبی اور بد بختی کی علامت ہے اور سینے کا کشادہ ہونا کبھی ظلم پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۱۰) سینہ چونکہ غموں اور خوشیوں کا مسکن ہے چنانچہ سینے کو کشادہ دیکھنا سرور ملنے پر اور تنگ ہونا تنگی اور غم پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۱) کافر کا خواب میں اپنے سینے کو کشادہ دیکھنا اس کے مسلمان ہونے اور تجارت میں نفع پانے کی علامت ہے۔
(۱۲) خواب دیکھا کہ اس کے سینے میں درد ہو رہا ہے تو دلیل ہے وہ کوئی گناہ کر کے اس کی سزا بھگتے گا، بعض نے کہا یہ دلیل ہے کہ وہ اپنے مال کو اللہ تعالی کی مرضی کے خلاف فضول مقامات پر خرچ کرے گا اور اس پر اس کو سزا ہو گی۔
(۱۳) مرد کا خواب میں اپنے سینے پر درد سے بھرے پستان دیکھنا اس کی شادی کی علامت ہے اگر وہ غیر شادی شدہ ہو، وگر نہ دلیل ہے کہ وہ کسی سے عشق کرے گا اور اس میں اس کو شرمندگی ہو گی۔