خواب میں گرج دیکھنے کی تعبیر

Khwab me garaj thunder dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں بغیر بارش کے گرج خوف کی علامت ہے۔

(۲) اور گرج وعید اور بادشاہ کی طرف سے ڈراوا بھی ہے۔

(۳) اور کبھی یہ اچھے انجام، اچھے معاملات پر بھی دلالت کرتی ہے اور یہ ڈھولوں کی آواز بھی ہے، اگر گرج دیکھی تو دلیل ہے کہ وہ قرضہ ادا کرے گا، اگر بیمار ہو تو تندرست ہو جائے گا ، اگر قیدی ہو تو آزاد ہو جائے گا۔

(۴) گرج، بجلی اور بارش مسافر کے لیے خوف اور مقیم کے لیے لالچ کا ذریعہ ہے۔

(۵) اور گرج پولیس آفیسر سے بھی تعبیر کی جاتی ہے۔

(۶) اگر کسی نے کسی شہر میں گرج دیکھی یا گرج کی اونچی آواز سنی تو وہاں کے لوگ اچانک مر جائیں گے اور ان میں فتنہ وقتل ہو گا۔

(۷) گرج کی آواز دشمنی اور جھگڑے پر بھی دلالت کرتی ہے، ایسے ہی دین میں نقصان اور مال میں خسارہ پر کبھی دلالت کرتی ہے۔

(۸) اگر بارش کے ساتھ گرج دیکھی اُن دنوں میں جبکہ لوگ بھی بارش کے منتظر ہوں اور آواز بھی ہلکی ہو تو وہ اس محلہ والوں کے لیے سرسبز وشادابی کی نشانی ہے۔

(۹) اگر کسی نے گرج بغیر چمک کے دیکھی تو یہ غبن، مکر اور جھوٹی بات پر دلالت کرتی ہے۔

(۱۰) اگر کسی نے گرج دیکھی تو وہ بادشاہ سے ناپسندیدہ معاملہ دیکھے گا۔

(۱۱) اور گرج کے ساتھ تاریکی اور چمک ہو تو اس میں کوئی بھلائی نہیں کیونکہ یہ دین سے مرتد ہونے پر دلالت کرتا ہے بالخصوص جبکہ اس کے ساتھ زلزلہ ہو یا خواب اس زمانہ میں دیکھ رہا ہو جبکہ اس کی غلطیاں نہ ہو۔

(۱۲) اور بارشوں کے موسم میں سننا خوشخبری، خیر وبرکت پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۳) اور اگر موسم میں نہ ہو تو یہ لشکر میں کسی جنگ کے لیے حرکت یا فتنہ پر دلالت کرتا ہے، کبھی کبھی اس کا سننا اللہ تعالیٰ کی تسبیح وتہلیل پر بھی دلالت کرتا ہے، ایسے ہی کبھی بیماریوں یا کسی خوشی کے لیے وفوف کے سننے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۴) اگر اس کا سننے والا گنہگار ہو تو دلیل ہے کہ وہ تو بہ کرے گا یا کافر ہو تو مسلمان ہو جائے گا ، ایسے ہی اس کا سننا کبھی بہر پن پر بھی دلالت کرتا ہے جہاں تک اس کے حکم کا تعلق ہے باقی گرج کا حکم رہا۔

(۱۵) اگر گرج کی آواز خواب میں سنی اور وہ یکم اکتوبر کا دن ہو تو یہ ملک شام میں موت واقع ہونے پر دلالت کرتی ہے۔

(۱۶) اور اگر اکتوبر کے پہلے چھ دنوں میں ہو تو دلیل ہے کہ اس کا کھانا کم ہو جائے گا  اور مشروبات اور پھل مصر میں زیادہ ہو جائیں گے۔

(۱۷) اور اگر آخر مہینہ میں ہو تو دلیل ہے کہ ملکِ شام میں وباء پھوٹے گی۔

(۱۸) اور اگر پورے مہینہ میں رہی تو یہ درندوں کی کثرت پر دلالت کرتی ہے۔

(۱۹) اور اگر خواب میں آواز  سنی اور اتفاقاً وہ نومبر کا مہینہ تھا تو ملک بریر اور مصر میں خیر وبرکت زیادہ ہو گی اور شام کے دو کا فر شہر فتح ہوں گے اور ہو سکتا ہے کہ کوئی دم دار ستارہ ظاہر ہوا اور شام میں غلام بنائے جائیں، یا ہو سکتا ہے کہ عربوں کا کوئی بادشاہ مر جائے، پرندے ہلاک ہوں اور مشرق میں ظلم ہو اور بے ضرر اور بے نفع بارش ہو۔

(۲۰) اور اگر خواب میں گرج کی آواز سنی اور وہ دسمبر کے پہلے دس دن ہوں تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ اندلس کے بڑے بڑے لوگ مریں گے، ان کے ہاں مہنگائی ہو جائے گی، ان کے بادشاہ ظلم کریں گے، فساد زیادہ ہو گا، گندم اچھی ہوگی اور پھل کم ہو جائیں گے۔

(۲۱) اور اگر پہلے سات دنوں میں خواب دیکھے تو سردی خشک ٹھنڈی پڑے گی اور بہار معتدل۔

(۲۲) اور اگر گرج کی آواز سنی اور وہ جنوری کے چھ دنوں میں آ رہی ہو تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ ملک عراق میں زلزلے اور دھنسنا ہو گا، گائے اور مویشی ہلاک ہو جائیں گے، غلہ کی فراوانی ہوگی۔

(۲۳) اور اگر یہ جنوری کے آخر میں دیکھا تو سورج گرہن ہو گا اور مغرب کے حکمرانوں میں سے کسی کی موت کی نشانی ہے۔

(۲۴) بعض نے کہا کہ کوئی ستارہ نمودار ہوگا جس سے کسی بڑے شہر کی تباہی کا خطرہ ہوگا،  ملکِ شام میں بیماری اور آشوبِ چشم کی بیماری پھیلے گی۔

(۲۵) اور اگر خواب میں گرج کی آواز سنی اور وہ یکم فروری کا دن بن رہا ہو تو یہ زمین کی زرخیزی اور اس کی نشو ونما کی دلالت ہے اور یہ کہ بھاؤ کم ہوں گے، یاجوج ماجوج کی زمین میں وباء پھیلے گی، سمندری جزیروں میں موت واقع ہو گی،  مکہ والوں کا بھاؤ کم ہو گا اور وہاں بارشیں ہوں گی، حبشہ میں گھبراہٹ ہو گی۔

(۲۶) اور اگر فروری کے آخر میں ہو تو یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ مغربی بادشاہوں میں سے کوئی اپنی زمین سے دوسری کی سرحد کی طرف نکلے گا اور مخالفت میں اس سر زمین کے کھیتوں وباغات میں سے اس کا کوئی مخالف نکلے گا اور یہ تھوڑی دیر ہی قبضہ برقرار رکھ سکے گا۔

(۲۷) اور اگر گرج کی آواز سنی اور وہ دن مارچ کے ابتدائی چھ دنوں میں سے ہوں تو یہ سرسبز وشادابی اور خبر پر دلالت کرتا ہے سوائے گندم اور انگور کے تیل کی زیادتی ہو گی، تجارت پر امن ہو گی، ایک بادشاہ اپنے شہر سے حملہ کرتا ہوا دوسرے شہر پر یورش کرے گا اور کامیاب ہو گا، ایک مدت تک مفتوحہ علاقہ اس کے زیرِ تسلط رہے گا، وہاں خوش وخرم رہے گا، پھر سر زمینِ روم کی طرف نکلے گااور حجر الاصم قلعہ کو فتح کرے گا، بڑے بڑے سردار، سپہ سالار اور اس گھر کے رئیسوں کوقتل کر دے گا، ملکِ شام کی زمین زرخیز ہو جائے گی۔

(۲۸) اور اگر ماہِ مارچ کے آخر میں یہ خواب دیکھے تو ٹڈیاں زیادہ ہوں گی، گائے اور بکریاں کثرت سے مریں گی۔

(۲۹) اگر خواب میں گرج کی آوز سنی اور وہ دن اکیسویں اپریل کا ہوتو یہ زمین پر زرخیزی اور فراوانی کی نشانی ہے، نیز بارشیں کثرت سے ہوں گی، پھل پکیں گے، روم اپنے علاقہ سے نکل کھڑے ہوں گے اور ہو سکتا ہے کہ مغرب والوں کے ساتھ ان کی مڈ بھیڑ ہو جائے۔

(۳۰) اور اگر یکم اپریل کو دیکھے اور دن بھی اتوار کا ہو تو دلیل ہے مارچ میں پریشانیاں نمودار ہوں گی، روم میں بغاوت ہو گی، ان کا بادشاہ مر جائے گا، وہ شکست کھا جائیں گے، ان میں طاعون کی بیماری پھیل جائے گی، شام اس آفت سے محفوظ رہے گا، لشکر دوسرے شہروں کی طرف نکلیں گے تو اس میں فساد کرتے پھریں گے۔

(۳۱) اور اگر خواب میں گرج کی آواز اپریل کے چار دنوں میں دیکھی تو یہ کشادگی کی علامت ہے اور گندم اور انگور اچھے ہوں گے، لوگوں میں اختلافات ہوں گے، بیماریاں بڑھیں گی، کھلیانوں کو خطرہ لاحق رہے گا۔

(۳۲) اگر گیارہ اپریل کو یہ خواب دیکھا تو دلیل ہے لوگوں کو زلزلوں اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(۳۳) اگر تیرہ کو دیکھا تو لوگوں کو سخت مہنگائی دیکھنی پڑے گی۔

(۳۴) سترہ کو دیکھا تو اشارہ ہے کہ بادشاہ اور وزراء باہمی دست وگریبان ہو جائیں گے۔

(۳۵) اور بائیس کو دیکھا تو علامت ہے سخت ڈرانے والی بیماری ہو گی۔

(۳۶) اگر تئیس کو دیکھا تو دلیل ہے چیزیں سستی ہوں گی اور زرخیزی ہوگی، پچیس کو مہنگائی ہوگی، اگر یہی خواب انتیس کو دیکھا تو یہ خیر، کشادگی اور خوشی پر دلالت کرتا ہے۔

(۳۷) اگر خواب میں گرج کی آواز سنی اور دن مئی کے پہلے نو دنوں میں سے ہوئے تو یہ یمامہ کے معززین کی موت پر دلالت کرتا ہے، ترکوں میں ہلاکت ہوں گی، ایسے ہی بکریاں مریں گی، بارشیں زیادہ ہوں گی، باغوں کا پھل بڑھے گا۔

(۳۸) اگر درمیانے دس دنوں میں یہ خواب دیکھا تو دلیل ہے سخت بیماریاں ہوں گی۔

(۳۹) اگر خواب میں گرج کی آواز سنی اور دن مئی کے پہلے دس دنوں میں سے کوئی دن ہو تو یہ سر زمینِ مصر کے علماء اور حکمران طبقہ کی موت پر دلالت کرتا ہے، بھاؤ سستے ہو جائیں گے، نہریں چڑھ جائیں گی، مال بڑھے گا، سمندری اور خشکی شکار زیادہ ہو گا۔

(۴۰) اگر خواب میں گرج کی آواز جولائی کے پہلے چھ دنوں میں سے کسی دن میں سنی تو دسمبر میں بارشیں ہوں گی، کھیتیاں بڑھیں گی، روم کے لوگوں کی بڑی تعداد مر جائے گی، یمن میں بھاؤ کم ہو جائیں گے، عجمیوں میں جنگ ہو گی، مصر میں بادشاہ کی طرف سے شر پھیلے گا، ان کے بچے قید ہو جائیں گے، مشرق سے ایک بادشاہ آئے گا  اور ان کو قیدی کرلیا جائے گا۔

(۴۱) اگر گرج کی آواز جولائی کے آخر میں سنی یا جبکہ سات دن باقی ہوں تو یہ تمام زمین پر سلامتی کی نشانی ہے, بصرہ میں بھاؤ سستا ہو جائے گا، فرات تک زمین زرخیر ہو جائے گی، کھجور اور بادام جیسے پھلوں کو کوئی آفت آئے گی، گندم زیادہ ہو گی۔

(۴۲) اگر سال کے آخر میں ہو تو لوگوں پر بادشاہ کے قتل کا خوف رہے گا۔

(۴۳) اگر خواب میں گرج کی آوز سنی اور وہ مہینہ اگست کا ہو تو یہ ملک شام، جرجان اور آذر بائیجان والوں کے لیے اچھی علامت ہے، سمندر بند رہے گا، فساد کی وجہ سے راستے بند ہو جائیں گے، ٹڈیاں کم ہو جائیں گی، خزر اور یاجوج وماجوج کا بادشاہ مر جائے گا، اُن میں فساد ہو جائے گا۔

(۴۴) اگر مہینہ کے آخر میں گرج کی آواز سنے تو مصر کی سر زمین زرخیز ہو گی، دریائے نیل کا پانی زیادہ ہو گا، قحط اور مہنگائی کے بعد بھاؤ کم ہو جائیں گے اور کبھی یہ شورشوں اور گروہ بندیوں پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۴۵) اور اگر خواب میں گرج کی آواز سنی اور وہ ستمبر کے پہلے آٹھ دن ہوں تو بارش اور پھل بہت ہوں گے، سال کے شروع میں قحط اور آخر میں فراوانی ہو گی، کو فہ اور بصرہ کے میدانی علاقوں میں ٹڈیاں زیادہ ہوں گی، وہاں زرخیزی نہیں ہو گی، کیڑے مر جائیں گے، لوگوں میں سخت بھوک رہے گی، مسلمان قلعے فتح کریں گے، رومیوں اور ترکوں میں ایک طویل مدت تک جنگ رہے گی، ملک شام زر خیز رہے گا اور اس کے غلہ اور چارہ محفوظ رہے گا۔

(۴۶) اگر اس کی آواز ڈراؤنی ہوئی تو پھر پھلوں پر خطرہ ہے۔

(۴۷) اگر دس تاریخ کو یہ خواب دیکھے تو یہ مغرب میں اس سال کم بارشیں پڑنے کی دلیل ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top