خواب میں عالم کو دیکھنا

Khwab me ksi Alim ko dekhna

(۱) متقدمین یا متاخرین میں سے کسی بھی عالم کو خواب میں دیکھنا بلند مرتبہ، ذکرِ خیر، علم پر عمل اور ترقئ علم کی بشارت ہے کیونکہ علماء حضرات اللہ کے راستے کی طرف عوام کو لگانے والے ہیں، حکماء کو خواب میں دیکھنا فرحت وسرور کی نشانی ہے۔

(۲) صلحاء کو خواب میں دیکھنا دین میں صلاح کی علامت ہے۔

(۳) اگر کوئی شخص خود کو فقیہ بنے دیکھے کہ لوگ اس کی بات مان رہے ہیں اور اس سے مسائل دریافت کر رہے ہیں اور وہ اس کا اہل نہ ہو تو اسے کسی آزمائش کے لئے تیار ہو جانا چاہئے، لیکن اس مصیبت کے بارہ میں لوگ اس کی بات کا اعتبار کریں گے۔

(۴) لیکن عالم کو قحط یا مصیبت والی جگہ پر دیکھنا وہاں سے مصیبت اور قحط کے خاتمہ کی طرف اشارہ ہے۔

(۵) اگر کسی غیر معروف فقیہ یا عالم کو دیکھے تو کوئی فلسفی طبیب اس جگہ وارد ہو گا۔

خواب میں فقیہ کو دیکھنا

Khwab me faqeeh ko dekhna

(۱) خواب میں فقیہ دیکھنا زکاوت، مہارت، علم اور اس چیز میں خرچ کرنے پر دلالت کرتا ہے جس کا اس نے ارادہ کیا ہو،  فقیہ کو دیکھنے والا اگر گناہ گار ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا، اگر جاہل ہے تو ہدایت پائے گا اور اگر کافر ہے تو اسلام لائے گا،  فرمانِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے: (من يرد الله بہ خیرا یفقہہ فی الدین) الحدیث ”جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتے ہیں“۔

(۲) شافعی المذہب شخص اگر خواب میں اپنے مذہب کے سوا کسی اور مذہب کی طرف منتقل ہو تو عزیمت کو چھوڑ کر رخصت قبول کرنے یا قرض لینے یا اپنے عہدوں سے کوتاہی برتنے کی دلیل ہے، اسی طرح یہ خواب فتنہ میں مبتلا ہونے یا اپنے معاملہ میں نفاق سے کام لینے پر بھی دلالت کرتا ہے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ کی طرف منتقل ہونے یا ایک بیوی سے دوسری بیوی کی طرف منتقل ہونے کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top